• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندپاک میچ:کپل دیو کی ہندوستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات

Updated: September 12, 2025, 8:35 PM IST | Mumbai

ورلڈ کپ فاتح کپتان کپل دیو نے ہندوستانی ٹیم کو ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف مقابلے کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

Kapil Dev.Photo:INN
کپل دیو۔ تصویر: آئی این این

 ورلڈ کپ فاتح کپتان کپل دیو نے ہندوستانی ٹیم کو ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف مقابلے کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔انڈین پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) کے صدر کپل نے پی جی ٹی آئی کے جمعہ کو منعقدہ ایک پروگرام میں کہاکہ میں ہندوستانی ٹیم کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ اس سے پہلے کہ آپ مجھ سے کرکٹ سے متعلق سوال کریں۔
کپل نے بعد میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں اتنا ہی کہا کہ ہندوستان کی ٹیم یہ مقابلہ جیتے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ۱۴؍ ستمبر کو ایشیا کپ میں مقابلہ ہونا ہے۔ اپنے وقت کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستان نے پچھلے مقابلے میں جیسا کھیل پیش کیا تھا وہ قابل تعریف تھا۔ اسے دیکھ کر مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی ٹیم اس بار بھی ہمیں فخر کرنے کا موقع دے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:ڈی گوکیش لگاتار تیسرا میچ ہار گئے

وراٹ اور روہت جیسے سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھے جانے پر کپل نے کہا کہ انہوں نے اپنے وقت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب باری نئے کھلاڑیوں کی ہے جنہیں ہمیں دیکھنا ہے۔ کپتانی کے معاملے پر سابق کپتان نے کہا کہ بات ٹیم کی ہونی چاہیے نہ کہ انفرادی کھلاڑیوں کی۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی ٹیم جیتے گی۔
پاکستان  ہندوستان کے چیلنج کے لیے تیار ہے: ہیسن
 کرکٹ میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ کوئی بھی میچ زیادہ توجہ حاصل نہیں کرتا، کوئی زیادہ بحث پیدا نہیں کرتا اور کوئی اتنے گہرے جذبات  نہیں جگاتا۔ چنانچہ عمان کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے موقع پر، یہ فطری بات تھی کہ مروجہ گفتگو ان کے آنے والے میچ کے بارے میں نہیں تھی، بلکہ اس کے بعد ہونے والی باتوں کے بارے میں تھی۔ درحقیقت، یہ اس وقت واضح ہوا جب پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کے پہلے میچ سے قبل میڈیا سے خطاب کیا۔
اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ موجودہ عالمی  چمپئن  اور نمبر وَن  ٹی۲۰؍ٹیم ہندوستان ، فتح کی مضبوط دعویدار ہے، لیکن ہیسن نے آئندہ چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم اس کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان اپنے  پرفارمنس کے لحاظ سے  اعتماد سےبھرپور ہے اور یہ درست بھی ہےکہ ہم ایک ٹیم کے طور پر دن بہ دن بہتری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں  اور خود سے بہت آگے نہیں بڑھنا چاہتے، لیکن ہم اچھی طرح جانتے ہیں، میں کام کی وسعت نہیں، بلکہ آنے والے کام کے چیلنج کے بارے میں کہوں گا اور ہم یقینی طور پر اس کے لیے پُرجوش ہیں۔  ہیسن اپنی ٹیم کی جارحانہ گیند بازی کے حوالے سے کافی پرجوش تھے اور خاص طور پر محمد نواز کے کردار پر زور دیا، جنہیں انہوں نے ’اس وقت دنیا کا بہترین اسپن بولر’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہماری ٹیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہمارے پاس پانچ اسپنرس ہیں۔ تاہم ہیسن اپنی بیٹنگ یونٹ کے حوالے سے اتنے پراعتماد نہیں تھے اور انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ ایک تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK