ہندوستانی انڈر۱۷؍فٹبال ٹیم نے اپنے آخری گروپ ڈی کوالیفائنگ میچ میں ایران کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر۱۷؍ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے لیے شاندار انداز میں کوالیفائی کر لیا۔
EPAPER
Updated: December 01, 2025, 6:40 PM IST | Mumbai
ہندوستانی انڈر۱۷؍فٹبال ٹیم نے اپنے آخری گروپ ڈی کوالیفائنگ میچ میں ایران کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر۱۷؍ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے لیے شاندار انداز میں کوالیفائی کر لیا۔
ہندوستانی انڈر۱۷؍فٹبال ٹیم نے اپنے آخری گروپ ڈی کوالیفائنگ میچ میں ایران کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر اے ایف سی انڈر۱۷؍ایشین کپ ۲۰۲۶ء کے لیے شاندار انداز میں کوالیفائی کر لیا۔
OUR BOYS DEFEATED MIGHTY IRAN TO COME CLOSER TO THE WORLD CUP!!! 🔥🔥🔥
— IFTWC - Indian Football (@IFTWC) November 30, 2025
SAUDI ARABIA WE ARE COMING!!!❤️🔥🇮🇳 pic.twitter.com/afEX8BWAMn
اس اہم مقابلے میں ہندوستان کے سامنے جیت کے سوا کوئی راستہ نہ تھا کیونکہ ۳؍ پوائنٹس کے ساتھ وہ ایران سے پیچھے تھا۔ دوسری جانب ایران کو کوالیفائی کرنے کیلئے صرف ایک ڈرا درکار تھا۔ مگر ببیانو فرنانڈیس کی کوچنگ میں نوجوان ہندوستانی ٹیم نے دباؤ کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا۔
میچ کے فیصلے کے بعد ایران اور ہندوستان دونوں کے ۷۔۷؍ پوائنٹس تھے، لیکن ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں برتری کے باعث ہندوستان اپنے گروپ میں سرفہرست رہا اور ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر گیا۔ میچ کا آغاز ہندوستان کے لیے اچھا نہ تھا۔ایران کے امیررضا ولی پور نے ۱۹؍ویں منٹ میں شاندار گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ لیکن ہاف ٹائم سے عین پہلے ہندوستانی کپتان ڈلل الموئن گنگٹے نے پینلٹی پر گول کر کے اسکور ۱۔۱؍گول کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست، صدر کی رہائش گاہ پر شہریوں کا احتجاج
دوسرے ہاف میں ۵۲؍ویں منٹ پر گُنلیبا ونگھیراکاپام کے فیصلہ کن گول نے ہندوستان کے لیے نہ صرف میچ بلکہ ٹورنامنٹ کی راہ بھی کھول دی۔ یہی گول ہندوستان کو ایشین کپ کا ٹکٹ دلانے کا سبب بنا۔
یہ بھی پڑھئے:سلمان خان جنوبی ہند کے مشہور ہدایتکار ومسی پیڈیپلی اور دل راجو کے ساتھ کام کریں گے
کوالیفائنگ سفر
ہندوستان نے کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز فلسطین کے خلاف ۱۔۱؍ ڈرا سے کیا، جس کے بعد چینی تائپے کے خلاف گنگٹے کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ۱۔۳؍سے جیت حاصل کی۔ لبنان کے خلاف۰۔۲؍گول کی شکست نے صورتحال مشکل بنا دی، لیکن ایران کے خلاف لازمی جیت نے سب کچھ بدل دیا۔اے ایف سی انڈر۱۷؍ ایشین کپ ۲۰۲۶ء کی میزبانی سعودی عرب آئندہ سال مئی میں کرے گا۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ ۸؍ ٹیمیں بعد ازاں اسی سال قطر میں ہونے والے فیفا انڈر۱۷؍ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔