• Fri, 26 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا انڈر۱۹؍نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت لی

Updated: September 25, 2025, 1:44 PM IST | Agency | Brisbane

اپنی اننگ میں ویبھو سوریہ ونشی نے ۶؍ چھکے لگائے اور یوتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ سکسرز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

Young attacking batsman Vibhu Suryawanshi. Photo: INN
نوجوان جارح بلے باز ویبھو سوریہ ونشی۔ تصویر: آئی این این

نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کی ۷۰؍ رن، ویہان ملہوترا(۷۰) اورابھیگیان کندو(۷۱) کی شانداربلے  بازی کی بدولت نے کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستان انڈر۱۹؍ نے بدھ کو دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا انڈر۱۹؍ کو۵۱؍ رن سے شکست دے کر۳؍ میچوں کی سیریز  میں ۰-۲؍کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ 
 ۴۹ء۴؍اوورزمیں ۳۰۰؍ رنوں کا مضبوط  اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیائی ٹیم کو۴۷ء۲؍ اوورز میں ۲۴۹؍ رنوں پر آؤٹ کر دیا۔ سوریہ ونشی نے ۶۸؍گیندوں پر۷۰؍ رنوں میں ۵؍ چوکے اور ۶؍ چھکے لگائے۔ انمکت چند کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اب یوتھ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکوں(۴۱)کاہندوستانی بلے بازوں کا ریکارڈ ویبھو سوریہ ونشی کے پاس ہے۔ انہوں نے ویہان ملہوترا کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے ۱۱۷؍ رن کی شراکت داری کی۔ ویہان  نے ۷۴؍گیندوں پر۷۰؍ رن میں ۷؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ابھیگیان کندو  نے بھی ۷۱؍رن کی شراکت کی۔ کندو نے اپنی اننگز میں ۵؍ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم جےڈن ڈریپر(۱۰۷) کی سنچری کے باوجود۲۴۹؍ رنوں پر آؤٹ ہو گئی ۔ آیوش مہاترے  نے ۲۷؍ رنوں کے عوض ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK