Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان راجکوٹ میں کلین سویپ کے ارادے سےکھیلے گا

Updated: September 27, 2023, 11:20 AM IST | Agency | Rajkot

تیسرے یکروزہ میں ٹیم انڈیا کے نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند۔ ہندوستان پہلے ہی سیریز پر قبضہ کرچکا ہے۔ آسٹریلیا وقار بچانے کیلئے کھیلے گا۔

Team India. Photo. INN
ٹیم انڈیا۔ تصویر:آئی این این

اگلے ماہ ورلڈ کپ مہم شروع کرنے سے پہلے ہندوستانی ٹیم بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کلین سویپ کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔خیال رہے کہ ہندوستان نے یکروزہ سیریز پر پہلے ہی قبضہ کرلیا ہے۔ 
 سوراشٹر کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کلدیپ یادو میدان پر نظر آئیں گے جبکہ ان فارم بلے بازوں شبھمن گل، شاردُل ٹھاکر اور محمد سمیع کو آرام دیا جائے گا۔ ہندوستان پہلے دو میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے، اس لئے اس کی کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر ورلڈ کپ سے قبل نفسیاتی برتری حاصل کرے۔ 
دوسری جانب اپنے اہم گیندبازوں کے بغیر پہلے دو میچ کھیلنے والی آسٹریلیا کا ارادہ میزبان ٹیم کو ان کے گھر پر شکست دے کر نہ صرف اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا بلکہ یہاں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بھی تیز کرنا ہوگا۔ بلے بازوں کیلئے موزوں ایس سی اے پچ پر رن کی بارش تماشائیوں میں جوش و خروش پیدا کرے گی، ایسی صورتحال میں گیندبازوں کو سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا پسند کریں گی۔اس سے قبل اس گراؤنڈ پر ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مجموعی طور پر ایک بار پھر رن سے بھری اس پچ پر بڑا اسکور دیکھنے کو ملے گا۔ یہاں بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو ہاتھ کھولنے کا کافی موقع ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK