• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے ایشا کپ ہاکی خطاب جیت لیا،عالمی کپ کیلئے بھی کوالیفائی

Updated: September 08, 2025, 1:23 PM IST | Agency | Rajgir

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو  ایک کے مقابلے ۴؍گول سے  شکست دے کر ۸؍ سال بعد دوبارہ خطاب جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے آئندہ سال بلجیم اور نیدرلینڈس میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

India clinched the trophy by remaining undefeated in the Asia Cup hockey tournament. Photo: PTI
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ہندوستان نے ٹرافی پر قبضہ جمایا۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو  ایک کے مقابلے ۴؍گول سے  شکست دے کر ۸؍ سال بعد دوبارہ خطاب جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے آئندہ سال بلجیم اور نیدرلینڈس میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ پچھلی بار ہندوستان نے ۲۰۱۷ء میں ملائشیاکو ہراکر اشیا کپ ہاکی کا خطاب جیتا تھا۔
 بہار کے اجگیرکے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے کپتان ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دلپریت سنگھ نے ۲؍ گول (۲۸؍ویں اور ۴۵؍ویں منٹ میں) کئے جبکہ سکھجیت سنگھ (پہلے منٹ میں) اور امیت روہیداس (۵۰؍ویں منٹ میں) نے بھی ایک ایک گول کیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے واحد گول ڈین سون نے ۵۱؍ویں منٹ میں کیا۔  یہ ہندوستان کا چوتھا ایشیا کپ خطاب ہے۔ اس سے قبل ٹیم نے ۲۰۰۳ء، ۲۰۰۷ءاور ۲۰۱۷ءمیں یہ ٹرافی جیتی تھی۔
  دریں اثناء آج کھیلے گئے تیسرے اور چوتھے مقام کے میچ میں ملائیشیا نے چین کو  ایک کے مقابلے ۴؍گول سےشکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس طرح راجگیر میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ملائیشیا تیسرے اور چین چوتھے نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK