Updated: October 01, 2025, 2:32 PM IST
|
Agency
| New Delhi
نئی دہلی میں آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ رائفل / پستول / شاٹ گن کے آخری دن زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ ہندوستان کے ایشا انل ٹکسالے اور ہمانشو نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن شمبھوی ایس ساگر اور نارائن پرنؤ کو شکست دے کر ۱۰؍میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم گولڈ جیتا۔
نشانہ باز ایشا انل اور ہمانشو نے ملک کےلئے گولڈ میڈل جیتا۔ تصویر: آئی این این
نئی دہلی میں آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ رائفل / پستول / شاٹ گن کے آخری دن زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ ہندوستان کے ایشا انل ٹکسالے اور ہمانشو نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنے ہم وطن شمبھوی ایس ساگر اور نارائن پرنؤ کو شکست دے کر ۱۰؍میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم گولڈ جیتا۔ دریں اثنا، کروشیا کی ۲۰؍سالہ ٹونی گوڈیلج اور چیکیا کی کوسیرووا نے ٹریپ مقابلوں میں شاندار فتوحات ریکارڈ کیں، جس سے ان کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ کا پہلا طلائی تمغہ حاصل ہوا۔
ہندوستان کے ونے پرتاپ سنگھ چندراوت نے مردوں کے ٹریپ فائنل میں کانسے کا تمغہ جیت کر میزبانوں کے کُل ۲۳؍تمغے (۷؍طلائی، ۹؍چاندی اور ۷؍کانسے) کو یقینی بنایا اور میڈل ٹیبل میں ہندوستان کے سرفہرست مقام کو برقرار رکھا۔
آل انڈیا ۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم میں گولڈ، ایشا اور ہمانشو نے شمبھوی اور نارائن کو ۱۵۔۱۷؍ سے شکست دی۔ ایک موقع پر ۹۔۱۵؍ سے پیچھے رہنے کے باوجود، انہوں نے لگاتار ۴؍ سیریز جیت کر سنسنی خیز واپسی کی اور خطاب پر قبضہ کیا۔دونوں ٹیموں نے اعلیٰ معیار کی شوٹنگ کا مظاہرہ کیا ، شمبھاوی نے ۲؍ پرفیکٹ ۱۰ء۹؍اور ایشا نے ۱۰ء۹؍شوٹ لگائے۔ مقابلے میں ۶۴؍ میں سے صرف ۵؍ شاٹس ۱۰؍ سے نیچے گرے۔ کانسے کا تمغہ انفرادی غیرجانبدار ایتھلیٹس ورارا کارڈاکووا اور کامل نوریاخمیتوف کے حصے میں آیا، جنہوں نے اپنے ہم وطن ماریا کروگلووا اور تیموفی الینکوف کو۱۷۔۹؍سے شکست دی۔