• Sun, 16 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

​ہندوستانی مکے بازوں کی نگاہیں شاندار کارکردگی پر مرکوز

Updated: November 16, 2025, 1:21 PM IST | Agency | Greater Noida

آج سے ورلڈ باکسنگ کپ کا آغاز، تمام ویٹ گٹیگریز میںہندوستانی باکسرز قسمت آزمائیں گے۔

Indian female boxer Nikhat Zareen. Photo: INN
ہندوستان کی خاتون مکے باز نکہت زرین۔ تصویر:آئی این این
ہندوستانی مکے باز جب اتوار سے یہاں شروع ہونے والے ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز میں حصہ لیں گے تو ان کا مقصد سیزن کا شاندار اختتام کرنے کے ساتھ ساتھ اہم رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنا بھی ہوگا۔جب سے ورلڈ باکسنگ نے باکسنگ کے آپریشنز کو سنبھالا ہے تب سے ورلڈ کپ کا آغاز کیا گیا اور اب اس کے فائنلز ہوں گے۔مکے بازتمام بڑے ٹورنامنٹ میں رینکنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہیں، جو سیڈنگ کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگلے سال ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز ہونے والے ہیں، لہٰذا یہ پوائنٹس اہم ہو جاتے ہیں۔
  فارمیٹ کے مطابق اس سال کے شروع میں منعقد کئےگئے ۳؍ ورلڈ کپ کے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں نے سرفہرست رینکنگ والے مکے بازوں کے ساتھ فائنلز میں جگہ بنائی ہے۔ ہندوستان میزبان ہونے کی وجہ سے مردوں اور خواتین دونوں کے تمام ویٹ کٹیگریز میں اپنا چیلنج پیش کرے گا۔۲؍ بار کی ورلڈ چمپئن نکہت زرین (۵۱؍کلوگرام) خواتین کی ٹیم کی اہم کھلاڑی ہیں۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی باکسر نے اس سال ورلڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ 
موجودہ ورلڈ چمپئن جیسمین لامبوریا (۵۷؍کلوگرام) اور میناکشی ہڈا (۴۸؍کلوگرام)، ورلڈ میڈلسٹ پوجا رانی (۸۰؍کلوگرام) اور نوپور (۸۰؍کلوگرام سے زائد) اپنی اچھی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی۔پریتی پوار (۵۴؍ کلوگرام)، اروندھتی چودھری (۷۰؍کلوگرام) اور پروین ہڈا (۶۰؍کلوگرام) قومی ٹیم میں واپسی کر رہی ہیں اور وہ اپنے کھیل سے اثر چھوڑنے کی کوشش کریں گی۔
مردوں کے زمرے میں ہندوستان کی ورلڈ چمپئن شپ مہم مایوس کن رہی تھی اور امیدیں باصلاحیت اویناش جموال اور ہتیش گلیا سے ہوں گی جو اس سال کے شروع میں ۲؍ ورلڈ کپ فائنلز میں پہنچے تھے۔ورلڈ چمپئن شپ ستمبر میں  ختم ہوئی تھی اور کئی بڑے کھلاڑی سیزن کے اس آخری مقابلے میں حصہ نہیں لے رہے ہیںجو کوارٹر فائنل مرحلے سے شروع ہو گا۔شہید وجے سنگھ پتھک اسٹیڈیم میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ۱۸؍ ممالک کے تقریباً ۱۳۰؍ مکے باز حصہ لیں گے، جن میں کچھ اولمپک میڈلسٹ بھی شامل ہیں۔
ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے
خواتین: میناکشی (۴۸؍کلوگرام)، نکہت زرین (۵۱؍ کلوگرام)، پریتی پوار (۵۴؍ کلوگرام)، جیسمین لامبوریا (۵۷؍کلوگرام)، پروین ہڈا (۶۰؍ کلوگرام)، نیرج پھوگاٹ (۶۵؍ کلوگرام)، اروندھتی چودھری (۷۰؍ کلوگرام)، سویٹی (۷۵؍ کلوگرام)، پوجا رانی (۸۰؍ کلوگرام)، نوپور شیوران (۸۰؍ کلوگرام سے زائد)
مرد: جدومنی سنگھ (۵۰؍ کلوگرام)، پون برتوال (۵۵؍کلوگرام)، سچن سیواچ (۶۰؍کلوگرام)، اویناش جموال (۶۵؍کلوگرام)، ہتیش گلیا (۷۰؍ کلوگرام)، سمیت کنڈو (۷۵؍کلوگرام)، انکوش پھوگاٹ (۸۰؍کلوگرام)، جگنو (۸۵؍ کلوگرام)، نوین کمار (۹۰؍ کلوگرام)، نریندر (۹۰؍ کلوگرام (

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK