اولمپک تمغہ فاتح لَولینا بورگوہین اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی ساکشی چودھری جاپان کے آئچی-ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیل میں ہندوستان کے باکسنگ چیلنج کی قیادت کریں گی۔
EPAPER
Updated: September 21, 2026, 12:08 PM IST | Agency | Nagoya
اولمپک تمغہ فاتح لَولینا بورگوہین اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی ساکشی چودھری جاپان کے آئچی-ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیل میں ہندوستان کے باکسنگ چیلنج کی قیادت کریں گی۔
اولمپک تمغہ فاتح لَولینا بورگوہین اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی ساکشی چودھری جاپان کے آئچی-ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیل میں ہندوستان کے باکسنگ چیلنج کی قیادت کریں گی۔ ہندوستان ان کھیلوں میں ۱۱؍ رکنی باکسنگ ٹیم اتارے گا، جس میں ۵؍ خواتین اور ۶؍ مرد مکے باز شامل ہیں۔
ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتی ہوئی صلاحیتیں بھی شامل ہیں۔ ان میں لَولینا بورگوہین، سابق ایشین چمپئن پروین ہڈا، دولت مشترکہ کھیلوں کی تمغہ فاتح ساکشی چودھری، نریندر بیروال اور جادومنی سنگھ شامل ہیں۔
لَولینا بورگوہین آئچی-ناگویا میں ہندوستان کی کامیاب ترین مکے بازوں میں سے ایک کے طور پر اتریں گی۔ ٹوکیو ۲۰۲۰ء کی کانسے کا تمغہ فاتح اور سابق عالمی چمپئن لَولینا نے ہانگژو ۲۰۲۳ء میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ خواتین کے ۷۵؍کلوگرام زمرے میں حصہ لیں گی۔ ایشین باکسنگ چمپئن شپ کے فائنل تک نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ براہ راست کوالیفائی نہیں کرسکی تھیں، تاہم بعد میں سناماچا چانو کو شکست دے کر ایشین گیمز کی ٹیم میں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھئے: ایشین گیمز: نشانے بازی میں ہندوستان کی چاندی
ساکشی چودھری بھی جاپان میں توجہ کا مرکز ہوں گی۔ وہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اس بڑے براعظمی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے ٹرائلز کے ۵۱؍ کلوگرام فائنل میں موجودہ ۴۸؍ کلوگرام عالمی چمپئن میناکشی ہڈا کو ۵۔صفرسے شکست دے کر ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں انہوں نے۲؍ بار کی عالمی چمپئن نکہت زرین کو ۴۔ایک سے شکست دی تھی۔
ایشین گیمز ۲۰۲۶ءکیلئے ہندوستانی باکسنگ ٹیم
خواتین: ساکشی چودھری (۵۱؍کلوگرام)، پریتی پوار (۵۴؍کلوگرام)، پریا گھنگھاس (۶۰؍کلوگرام)، پروین ہڈا (۶۵؍ کلوگرام)، لَولینا بورگوہین (۷۵؍ کلوگرام)
مرد: جادومنی سنگھ (۵۵؍کلوگرام)، سچن سیواچ (۶۰؍کلوگرام)، سُمیت کنڈو (۷۰؍کلوگرام)، انکش پنگھال (۸۰؍ کلوگرام)، کپل پوکھریا (۹۰؍ کلوگرام)، نریندر بیروال (۹۰؍کلوگرام)