Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ تیراندازی میںہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیم کی شاندارکارکردگی

Updated: March 26, 2026, 2:29 PM IST | Mumbai

خواتین ریکرو ٹیم کی روما بسواس، کیرتی اور ردھی فور نے ملیشیا کو۱-۵ سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا، ریکروزمرےمیں مردوں کی ٹیم بھی فاتح رہی ۔

Women`s Recurve Team Wins Medal After Defeating Malaysia.Photo:INN
خواتین ریکروٹیم ملائیشیا کی ٹیم کو ہرانے کے بعدمیڈل کے ساتھ -تصویر:آئی این این

  ہندوستانی تیر اندازوں نے ایشیا کپ ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے دوسرے دن بدھ کے روز کانسے کے دو  تمغے جیتے، جبکہ مردوں کے ریکرو اور خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلوں کے فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔ہندوستان نے انفرادی مقابلوں میں بھی تین تمغے یقینی بنا لئے لیکن ریکرو زمرے میں  انفرادی طورپرمردوں کے لیے یہ مہم مایوس کن رہی، جہاں چاروں تیر اندازوں میں سے کوئی بھی تمغے کی دوڑ میں شامل نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھئے:شیل کے سی ای او کی یورپ کو وارننگ، جلد ایندھن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

یہ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں بڑا جھٹکا ہے جب وشنو چودھری اور راہل نے پہلی دو پوزیشنیں حاصل کی تھیں۔ خواتین کمپاؤنڈ ٹیم، جس نے پچھلی بار کانسے جیتا تھا، اس بار فائنل میں پہنچ کر تمغے کا رنگ بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔چکیتھا تانی پرتھی، راج کور اور تیجل سالوے کی ٹیم نے میزبان کھلاڑیوں کنیّاوی مانیسومباتکُل، کانو کنپُس کیچومفو اور چانیدپّا تانارتپتی نان کو ۲۲۶-۲۲۹ سے شکست دی۔ اب فائنل میں ان کا مقابلہ تیسری سیڈقزاقستان سے ہوگا۔مردوں کے کمپاؤنڈ زمرے میں ہندوستانی تیر انداز رجت چوہان، رشبھ یادو اور اُدے کمبوج نے کانسے  کے تمغے کے مقابلے میں بھوٹان کو ۲۳۲-۲۳۴ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:ہم امریکی صدر ٹرمپ سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مگر میری ایک شرط ہے:بومن ایرانی

ریکرو زمرے میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے دیوانگ گپتا، سکھ چین سنگھ اور جوئیل سرکار نے ملیشیا کو۱-۵ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اب ان کا مقابلہ قزاقستان سے ہوگا ۔ خواتین ریکرو ٹیم کی روما بسواس، کیرتی اور ردھی فور نے ملیشیا کو۱-۵ سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔مردوں کے کمپاؤنڈ زمرے میں چوہان، جاوکر اور کمبوج نے میڈل راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ اب سونے کے تمغے کے لیے جاوکر اور کمبوج آمنے سامنے ہوں گے جبکہ چوہان کانسے کے لیے مقابلہ کریں گے۔خواتین ریکرو زمرے میں ردھی نے ملیشیاکی شنگلی جوئی ٹین کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK