Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ڈیجیٹل دھوکہ دہی روکنے کیلئے بینک ملازمین کو تربیت دی جائے گی‘‘

Updated: August 09, 2026, 6:07 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

’’ڈیجیٹل دھوکہ دہی روکنے کیلئے بینک ملازمین کو تربیت دی جائے گی‘‘ مرکزی وزیر امیت شاہ کا اعلان ۔مزید کہاکہ امبریلا آرگنائزیشن کے ذریعے اربن کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کو نئی زندگی ملے گی

Home Minister Amit Shah. Photo: INN
وزیر داخلہ امیت شاہ۔ تصویر: آئی این این
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے سنیچر کوکہا کہ ملک میں جہاں ڈیجیٹل لین دین بڑھ رہا ہے وہیں ڈیجیٹل فراڈ کی اقسام بھی بڑھ رہی ہیں۔ اس لئے آن لائن بینکنگ کو محفوظ بنانے کیلئے فورینسک ٹیکنالوجی کی مدد لینا ضروری ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے ’میول ہنٹر‘ جیسے اقدامات شروع کئے ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف فورینسک سائنسز کیساتھ آج دستخط کئے گئے معاہدے کے تحت بینک ملازمین کو سائبر سیکوریٹی، ڈیجیٹل فراڈ کی روک تھام، ڈیجیٹل فورینسک، بینکنگ سیکوریٹی میں تربیت کیلئے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اربن کوآپریٹو بینکوں کیلئے ایک سیکوریٹی آپریشن سینٹر بھی شروع کیا گیا ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر نےمزید کہا کہ’’امبریلا آرگنائزیشن  کے ذریعے اربن کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کو نئی زندگی ملے گی۔‘بی ایس ای انٹرنیشنل کنونشن سینٹر، (فورٹ ،ممبئی) میں سنیچر کو منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ اعلان کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مرکزی وزیر مملکت کرشن پال گرجر، مرکزی وزیر مملکت مرلی دھر موہول اور وزیر تجارت جے کمار راول وغیرہ موجود تھے۔ 
 
 
اس پروگرام میں اربن کوآپریٹیو بینکوں کیلئے سیکوریٹی آپریشن سینٹر (ایس او سی) کا افتتاح مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریموٹ سے کیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر جی پی مستری کی تحریر کردہ کتاب ’آپریشنل رسک مینجمنٹ -اے پریکٹیکل گائیڈ ٹو اربن کوآپریٹو بینکس‘ کا اجراء بھی امیت شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر نیشنل فورینسک سائنسز یونیورسٹی اوراین یو سی ایف ڈی سی نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے۔اربن کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کو نئی زندگی ملے گی۔امیت شاہ نے کہا کہ اربن کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کو جدید، شفاف، قابل اعتماد اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے میں ’’امبریلا آرگنائزیشن‘‘ اہم رول ادا کرے گی۔ مرکزی وزیر  امیت شاہ نے سنیچرکو یقین ظاہر کیا کہ اس کے ذریعے اربن کوآپریٹیو بینکنگ کے نیٹ ورک کو فروغ ملے گا۔ ملک میں اربن کوآپریٹو بینکنگ سیکٹر کیلئے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل اربن کوآپریٹو فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا ہیڈکوارٹر دہلی سے مہاراشٹر منتقل کیا جائے گا۔
امداد باہمی کے مرکزی  وزیر  امیت شاہ نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کوآپریٹو بینک، یہاں تک کہ ایک بینک جس کی ایک شاخ ہے، امبریلا آرگنائزیشن کا رکن بننا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK