Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ازبکستان کوروند دیا 

Updated: September 25, 2023, 11:48 AM IST | Agency | Hangzhou

ایشین گیمز کے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ۰۔۱۶؍گول سے شاندار کامیابی حاصل کی۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

ؤہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے اتوار کو چین کے ہانگزو میں منعقدہ ۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں اپنے پہلے پول اے میچ میں ازبکستان کو۰۔۱۶؍ سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ للت کمار اپادھیائے نے اتوارکو یہاں اپنے پہلے میچ کے ۷؍ویں منٹ میں ہندوستان کا پہلا گول کیا۔ اس دوران ورون نے اپنی ڈریگ فلک کو گول میں تبدیل کیا اور ہندوستان کی برتری کو۰۔۲؍گول سے بڑھا دیا۔
دوسرے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے اپنے حملے اور دفاع کی وجہ سے ازبکستان پر دباؤ برقرار رکھا۔ ابھیشیک نے مندیپ کے لیفٹ فلنک گول کو گول میں تبدیل کرکے برتری ۰۔۳؍کردی۔ اگلے ہی منٹ میں مندیپ سنگھ نے گول پوسٹ میں ایک بہترین پاس بھیج کر ٹیم کا اسکور بڑھا دیا۔ للت کمار اپادھیائے نے ایک اور گول کیا اور ٹیم کے اسکور کو۰۔۵؍ تک لے گئے۔ مندیپ سنگھ نے یکے بعد دیگرے ۲؍ گول کر کے ہندوستان کا اسکور۰۔۷؍ گول تک پہنچا دیا۔ پہلے ہاف تک ہندوستان نے۰۔۷؍ کی برتری حاصل کر لی تھی اور ازبکستان کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ٹیم انڈیا نے دوسرے ہاف کا آغاز دلچسپ انداز میں کیا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے پھر لگاتار دو گول کر کے ٹیم کا اسکور۰۔۹؍کر دیا۔ امیت روہیداس نے۳۸؍ویں منٹ میں اور سکھجیت سنگھ نے۴۲؍ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی برتری میں اضافہ کیا۔ ورون کمار نے لگاتار ۲؍ گول کئے۔ اس دوران للت اپادھیائے نے اپنا چوتھا گول کیا۔ ہندوستانی کھلاڑی سنجے نے۵۷؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ٹیم کا آخری گول کیا۔ اس طرح ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں ازبکستان کو۰۔۱۶؍گول سے شکست دے کر اپنا دھماکہ خیز آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK