• Sun, 20 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی شوٹرس ایشین گیمز میں تمغوں پر نشانہ لگانے کی کوشش کریں گے

Updated: September 20, 2026, 12:16 PM IST | New Delhi

نشانے بازی مقابلوں کا آغاز، ایئر رائفل، پسٹل اور شاٹ گن میں ہندوستانی کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید، منو بھاکر اور ایشا سنگھ پر نظریں۔

Indian shooter Manu Bhaker is a medal prospect at the Asian Games. Photo: INN
ہندوستانی نشانے باز منو بھاکر سے ایشین گیمز میں تمغے کی امید کی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

بین الاقوامی تجربے اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں سے بھرپور ہندوستانی نشانہ بازی ٹیم ناگویا میں ہونے والے ۲۰؍ویں ایشین گیمز میں رائفل، پستول اور شاٹ گن مقابلوں میں حصہ لے گی۔ مقابلے یکم اکتوبر تک جاری رہیں گے، جن میں ہندوستانی نشانہ باز انفرادی، ٹیم اور مکسڈ ٹیم مقابلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ 
رائفل ٹیم کی قیادت ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور رودراکشی بی پاٹل کریں گے۔ عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ایشوریہ ۵۰؍میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ۲۰۲۳ء کے ہانگژو ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ سابق عالمی کپ طلائی تمغہ فاتح اور ایشین چمپئن بھی ہیں۔ 
ان کے ساتھ نیرج کمار ہوں گے جبکہ خواتین کے ۵۰؍میٹر تھری پوزیشن میں آشی چوکسے، تِلوتمہ سین اور ودَرشا کے ونود ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ ۲۰۲۲ء کے عالمی چمپئن رودراکشی ۱۰؍ میٹر ایئر رائفل اور ۵۰؍ میٹر رائفل تھری پوزیشن میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: دراوڑ اور سہواگ کی بدولت انڈیاانڈر۔۱۹؍ٹیم نے آسٹریلیا کو ہرادیا

۱۰؍ میٹر ایئر رائفل میں ایلاوینِل والاریون، پارتھ راجیش مانے، ہمانشو ڈھلون، سونم اتم مسکر اور ودَرشا کے. ونود بھی میدان میں اتریں گی۔ وہیں پستول مقابلوں میں پیرس ۲۰۲۴ء اولمپکس میں ۲؍ کانسے کا تمغہ جیتنے والی منو بھاکر اور ۲۰۲۳ء کی عالمی و ایشین چمپئن ایشا سنگھ ہندوستانی ٹیم کی اہم کھلاڑی ہوں گی۔ دونوں ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل اور ۲۵؍میٹر پسٹل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل میں سُروچی، کمل جیت، کیدارلنگ بی اوچاگن وے اور آکاش بھاردواج بھی حصہ لیں گےجبکہ سُروچی مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھی شامل ہوں گی۔ ۲۵؍میٹر پسٹلمقابلے میں منو، ایشا اور راہی حصہ لیں گی۔ عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود انیش مردوں کے ۲۵؍ میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں حصہ لیں گے جس کا فائنل یکم اکتوبر کو ہوگا۔ 
شاٹ گن ٹیم میں تجربہ کار اولمپین، ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے اور حالیہ بین الاقوامی مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نشانہ باز شامل ہیں۔ مردوں کے ٹریپ میں کینن چنائی، احور رضوی اور شپت بھاردواج جبکہ خواتین کے ٹریپ میں آشیما اہلاوت، منیشا کیر اور نیرو ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ کینن نے ۲۰۲۳ء ایشین گیمز میں مردوں کے ٹریپ ٹیم مقابلے میں طلائی اور انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ عالمی رینکنگ میں ۱۳؍ویں نمبر کی نیرو نے ۰۲۵ءایشین چمپئن شپ میں خواتین کے ٹریپ کا طلائی تمغہ جیتا اور ۲۰۲۶ءمیں اٹلی کے لوناتو میں عالمی کپ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK