Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کا یکروزہ سیریز پرقبضہ

Updated: September 27, 2023, 10:14 PM IST | Rajkot

آسٹریلیا نے تیسرا یکروزہ میچ جیت لیا۔ ہندوستان نے سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام کرلی

Team India. Photo:INN
ہندوستانی ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

آسٹریلیا نے راجکوٹ گراؤنڈ میں  ٹیم انڈیا کے خلاف ون ڈے میچ جیت کر آخری۶؍ ون ڈے میچوں میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز ہار چکا ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم نے موہالی اور اندور میں کھیلے جانےوالے ون ڈے میچوں میں آسانی سے کامیابی حاصل کی تھی۔ راجکوٹ ون ڈے میں بغیر کسی دباؤ کے اترنے والی آسٹریلوی ٹیم نے کھل کر کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مشیل  مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور لبوشین  کی نصف سنچریوں کی مدد سے۳۵۲؍ رن  بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم۲۸۶؍ رن ہی بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ ہندوستان  کی جانب سے روہت شرما نے۸۱، وراٹ کوہلی نے۵۶؍رن  اور شریاس ایّر نے۴۸؍ رن بنائے۔
راجکوٹ کے سوراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے، ڈیوڈ وارنر اور مشیل  مارش نے آسٹریلیا کو شاندار آغاز دیا۔ وارنر نے۳۲؍ گیندوں میں نصف سنچری بنائی لیکن جلد ہی وہ۵۵؍ رن بنا کر پرسدھ کرشنا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ وہیں مشیل مارش (۹۶) سنچری بنانے سے محروم رہے جب کلدیپ یادو نے انہیں ۲۸؍ویں اوور کی آخری گیند پر پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ یہ ایک آسان کیچ تھا جس پر خود مارش کو بھی افسوس ہوا۔ مارش کے آؤٹ ہونے سے پہلے ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا آسانی سے۴۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کر لے گا لیکن ان کے آؤٹ ہونے سے سب کچھ بدل گیا اور بارش کی شرح میں کافی فرق آ گیا۔ مارش کے بعد اسمتھ بھی زیادہ دیر نہیں چل پائے اور سراج کے۳۲؍ویں اوور کی تیسری گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے۶۱؍ گیندوں میں ۸؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۷۱؍ رن بنائے۔ ایلکس کیری، گلین میکسویل اور کیمرون گرین بالترتیب صرف۱۱،۵ اور۹؍ رن بنا سکے۔ کیری (۳۷؍ویں اوور کی چھٹی گیند) اور میکسویل (۳۹؍ویں اوور کی آخری گیند) بمراہ کا شکار بنے جبکہ گرین ۴۳؍ویں اوور کی تیسری گیند پر کلدیپ یادو کا شکار بنے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK