• Mon, 21 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاکی مقابلوں میں ہندوستانی ٹیموں کا طوفانی آغاز

Updated: September 21, 2026, 12:05 PM IST | Agency | Nagoya

ایشین گیمز میں مرد ٹیم نے انڈونیشیا کو ۱۳۔ایک سے جبکہ خاتون ٹیم نے ازبکستان کو ۱۹۔صفر سے روند ڈالا۔

The Indian men`s hockey team trounced Indonesia. Photo: INN
ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے انڈونیشیا کو دھول چٹائی۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کی مرد اور خاتون ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلی مقابلوں میں بڑی جیت حاصل کرلی۔لاس اینجلس اولمپکس ۲۰۲۸ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کی ہندوستان کی کوشش کا شاندار آغاز ہوا ہے۔ موجودہ چمپئن ہندوستان نے اتوار کو یہاں ایشین گیمز کے مردوں کے ہاکی مقابلے کے پول’ اے‘ کے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کو ۱۳۔ایک سے شکست دی ۔

ہندوستان نے میچ کے آغاز ہی سے اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ دِل پریت سنگھ نے ۴؍گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ شیلانند لکڑا اور سکھجیت سنگھ نے ۲۔۲؍ گول کئے۔ ابھیشیک، راجندر سنگھ، مندیپ سنگھ اور کپتان ہرمن پریت سنگھ نے بھی ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ایشین گیمز: نشانے بازی میں ہندوستان کی چاندی

خاتون ٹیم نے ازبکستان کو ہرایا

اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے ازبکستان کو۱۹۔صفرکے بڑے فرق سے شکست دی۔ دیپیکا سہراوت (۸، ۲۲، ۲۶، ۳۳، ۳۷، ۳۸، ۴۱، ۵۴؍ویں منٹ) نے ہندوستان کی جانب سے ۸؍ گول کئے، جبکہ ایشیکا چودھری (۱۱، ۴۲، ۵۴؍ ویں منٹ) نے ہیٹ ٹرک بنائی۔ لال ریمسیامی ہامارزوتے (۷؍ ویں منٹ)، بلجیت کور (۱۲؍ ویں منٹ)، نیہا (۱۸؍ ویں منٹ)، نونیت کور (۲۳؍اور ۴۵؍ ویں منٹ)، لالتھان توانگی (۴۳؍اور ۵۱؍ویں منٹ) اور ساکشی رانا (۴۳؍ویں منٹ) نے دیگر گول کیے۔ واضح رہے کہ آئیچی-ناگویا ۲۰۲۶ءمیں خواتین کا ہاکی ٹورنامنٹ لاس اینجلس ۲۰۲۸ء اولمپک کے لئے کوالیفائنگ مقابلے کا بھی کام کرے گا، جس میں طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم کو آئندہ سمر گیمز کے لیے براہ راست جگہ ملے گی۔

ہانگژو ۲۰۲۳ءمیں کانسے کا تمغہ جیتنے والی اور عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر کی ہندوستانی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی مڈفیلڈ میں دنیا کی ۶۵؍ویں نمبر کی ٹیم ازبکستان پر غلبہ برقرار رکھا۔ ہندوستانی ٹیم کو برتری حاصل کرنے میں صرف ۶؍ منٹ لگے۔  اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے خلاف گول کی بوچھار کر دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK