Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈین ویلز اوپن: سبالینکا اور نائومی اوساکا پری کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: March 09, 2026, 6:01 PM IST | Indian Wells

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بیلاروس کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار آریانا سبالینکا نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

Aryna Sabalenka.Photo: X
آریانا سبالینکا۔ تصویر:ایکس

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ڈبلیو ٹی اے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بیلاروس کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار آریانا سبالینکا نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی نے تیسرے راؤنڈ میں رومانیہ کی جیکولین کرسٹیان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔
۲۷؍سالہ آریانا سبالینکا نے بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف جیکولین کرسٹیان کو سیدھے  سیٹس میں ۴۔۶، ۱۔۶؍ سے مات دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی سبالینکا نے ٹاپ ۱۶؍ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں ان کا سامنا جاپان کی سابق عالمی نمبر ون نائومی اوساکا سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:شکیرا کا جادو، ممبئی میں مانگ کو دیکھتے ہوئے کنسرٹ اب ۲؍ دن

دوسری جانب، جاپان کی نائومی اوساکا نے بھی تیسرے راؤنڈ میں کولمبیا کی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اوساکا نے اپنی حریف کو۱۔۶، ۶۔۳، ۱۔۶؍ سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی  کرلی۔ اب ٹینس شائقین کی نظریں سبالینکا اور اوساکا کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جسے ٹورنامنٹ کا ایک بڑا ٹکراؤ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد سوریہ کمار یادو کا اگلا ہدف: اولمپکس ۲۰۲۸ء میں گولڈ میڈل

 انڈین ویلز:  یانک سنر کی شاندار جیت، پانچویں مرتبہ چوتھے راؤنڈ میں داخل
عالمی نمبر دو ٹینس اسٹار یانک  سنر نے بی این پی پاریبس اوپن  میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈینس شاپووالوف کو اسٹریٹ سیٹس میں ۳۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سنر نے اپنے پہلے انڈین ویلز ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہے۔میچ کا آغاز سنر کے لیے تھوڑا مشکل تھا جہاں انہوں نے پہلے ہی گیم میں اپنی سروس گنوائی، لیکن جلد ہی ردھم حاصل کرتے ہوئے محض ۷۱؍ منٹ میں مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ۲۴؍ سالہ اطالوی کھلاڑی، جو ۲۰۲۳ء اور۲۰۲۴ء میں یہاں سیمی فائنلسٹ رہ چکے ہیں، پانچویں بار اس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK