Updated: March 06, 2026, 9:08 PM IST
| New Delhi
ایلن پیری (ناٹ آؤٹ ۴۳؍رن ) اور اینابل سدرلینڈ (۴؍ وکٹیں اور ناٹ آؤٹ ۲۰؍رن) کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیائی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے جا نے والے واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہندوستان کو ۱۹۸؍ رن پر روکنے کے بعد کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر ۹۶؍ رن بنا لیے ہیں۔
خواتین بلے باز۔ تصویر:آئی این این
ایلن پیری (ناٹ آؤٹ ۴۳؍رن ) اور اینابل سدرلینڈ (۴؍ وکٹیں اور ناٹ آؤٹ ۲۰؍رن) کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیائی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے جا نے والے واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہندوستان کو ۱۹۸؍ رن پر روکنے کے بعد کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر ۹۶؍ رن بنا لیے ہیں۔ آسٹریلیا کو ہندوستان کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید ۱۰۲؍ رن درکار ہیں۔
گیندبازوں کی بہترین کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کو ۱۹۸؍ رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے اتری آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ۳۱؍ رن پر اپنے دو وکٹ گنوا دیے۔ جارجیا وول (۲؍رن) کو سایلی ساتگھرے نے بولڈ کیا جبکہ فیبی لیچفیلڈ (۹؍رن) کو کرانتی گوڑ نے آؤٹ کیا۔ ۲۰؍ویں اوور میں ساتگھرے نے کپتان ایلیسا ہیلی (۱۳؍رن) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اسٹمپ کے وقت آسٹریلیا نے ۳؍ وکٹوں پر ۹۶؍ رنز اسکور بنایا۔ ایلس پیری (ناٹ آؤٹ۴۳؍رن) اور اینابیل سدرلینڈ (ناٹ آؤٹ ۲۰؍رن ) کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے سایلی ساتگھرے نے ۲؍ وکٹ حاصل کیے جبکہ کرانتی گوڑ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
ڈنر کے بعد بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم نے مزید ۱۴؍رنز جوڑ کر اپنے باقی دونوں وکٹ بھی گنوا دیے۔ سایلی ساتگھرے (۷؍رن) کو اینابیل سدرلینڈ نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ۶۳؍ ویں اوور کی چوتھی گیند پر ڈارسی براؤن نے کرانتی گوڑ (ایک ) کو آؤٹ کر کے۱۹۸؍ رن پر ہندوستانی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ کاشوی گوتم نے ۵۴؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۴؍ رنز اسکور بنایا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد
اس سے قبل جمیمہ روڈریگز (۵۲؍رن) اور شیفالی ورما (۳۵؍رن) کی مزاحمتی اننگز کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے ڈنر تک ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۴؍ رن اسکور بنایا تھا۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پانچویں اوور میں ۱۸؍ رنز پر اسمریتی مندھانا (۴؍رن) کا وکٹ گنوا دیا، جنہیں لوسی ہیملٹن نے آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:احمد آباد فائنل سے قبل میدان صاف مہم کا انوکھا سنگ میل
اس کے بعد شیفالی ورما اور پرتیکا راول نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ۱۶؍ویں اوور میں اینابیل سدرلینڈ نے شیفالی ورما (۳۵؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا جبکہ پرتیکا راول (۱۸؍رن) کو بھی سدرلینڈ نے ۲۰؍ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔ آسٹریلیائی گیندبازی کے سامنے ہندوستانی بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ کپتان ہرمن پریت کور (۱۹؍رن)، دپتی شرما (۷؍رن)، رچا گھوش (۱۱؍رن) اور اسنیہا رانا۵؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جمیمہ روڈریگز نے ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ۵۲؍ رنز اسکور بنایا۔ انہوں نے ۸۴؍ گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے لگائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیل سدرلینڈ نے چار وکٹ حاصل کیے جبکہ لوسی ہیملٹن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈارسی براؤن اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔