Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو ۶؍گول سے روند دیا

Updated: September 29, 2023, 10:09 PM IST | Hangzhou

ایشین گیمز کے ہاکی کے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے ملائیشیا پر شروعات ہی سے دباؤڈالا۔ مونیکا، دیپ گریس ایکا ، نونیت کور اور ویشنوی وٹھل پھالکے نے ایک ایک گول کیا

Hockey Match. Photo:INN
ہاکی ٹیم کا میچ۔ (تصویر:آئی آئی این)

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے ملائیشیا کو۰۔۶؍گول  سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ہندوستانی ٹیم نے اس پول اے میچ کے ابتدائی کوارٹر میں ۴؍ گول کر کے ملائیشیا پر دباؤ ڈالا۔ مونیکا (۷؍ ویں منٹ) نے ہندوستان کا کھاتہ کھولا جس کے بعد نائب کپتان دیپ گریس ایکا (۸؍ویں)، نونیت کور (۱۱؍ویں)، ویشنوی وٹھل پھالکے (۱۵؍ویں)، سنگیتا کماری (۲۴؍ویں) اور لالریمسیامی (۵۰؍ویں) نے بھی گول کئے۔
سنگاپور پر۰۔۱۳؍ گول کی جیت کے بعد پراعتماد ہندوستانی ٹیم نے اپنی رفتار برقرار رکھی اور پورے میچ میں ملائیشیا پر غلبہ حاصل کیا۔ مونیکا نے۷؍ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے ہندوستان کا کھاتہ کھول دیا جبکہ ڈیپ گریس نے ایک منٹ بعد پنالٹی کارنر کو گول کر کے ٹیم کی برتری کو دُگنا کر دیا۔ میچ کے۱۰؍ویں منٹ میں لالریمسیامی کا شاٹ گول پوسٹ سے باہر چلا گیا۔ ایک منٹ کے بعد ڈیپ گریس ریورس شاٹ لگانے میں ناکام رہے لیکن دائرے کے اندر نونیت کے شاندار کھیل نے ہندوستانی ٹیم کو۰۔۳؍گول  کی برتری دلادی۔
ٹیم کو۱۵؍ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر ملا اور ویشنوی نے اسے گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ سنگیتا نے میچ کے۲۴؍ویں منٹ میں ہندوستانی ٹیم کو۰۔۵؍ سے آگے کر دیا۔ نیہا گیند لے کر ڈی کے اندر پہنچی اور سنگیتا کو پاس دیا۔ سنگیتا نے ریورس ہٹ لگا کر گول کیا۔ ٹیم کو۲۷؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا لیکن دپیکا کی کوشش ملائیشیا کی گول کیپر اے بی مشیتا نے بنائی جنہوں نے ایک بہترین سیو کیا۔وقفہ سے قبل ہندوستان کو ایسا ہی ایک اور موقع ملا لیکن ٹیم نے اسے بھی ضائع کردیا۔ وقفے کے بعد ملائیشیا کی ٹیم نے اپنے کھیل میں کافی بہتری کی۔ ٹیم نے اپنے دفاع کو مضبوط کیا اور ہندوستان کے خلاف اپنے حملے کو تیز کر دیا۔ میچ کے۳۸؍ویں منٹ میں دپیکا نے ریورس ہٹ پر گول کیا لیکن اسے ویڈیو امپائر نے مسترد کر دیا کیونکہ جب وہ شاٹ لے رہی تھیں تو وہ دائرے سے باہر تھیں۔
اس کے بعد ٹیم کو ایک کے بعد ایک کئی پنالٹی کارنر ملے لیکن اس نے تمام مواقع گنوا دئیے۔ میچ کے۵۰؍ ویں منٹ میں لالریمسیامی کے فیلڈ گول نے ہندوستانی ٹیم کو۰۔۶؍ سے آگے کردیا۔ اس کے بعد ہندوستان کے پاس یہ برتری بڑھانے کا موقع تھا۔ ٹیم نے ۲؍ پنالٹی کارنر بھی جیتے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ہندوستانی ٹیم اتوار کو اپنے اگلے پول میچ میں کوریا کا مقابلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK