Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم دوسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: August 21, 2026, 1:46 PM IST | Agency | Amstelveen

ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف مقابلہ بغیر گول کے ڈرا،گول کیپر سویتا پونیا کی شاندار کارکردگی۔

A scene from the match between the Indian and English women`s teams. Picture: INN
ہندوستان اور انگلینڈ کی خاتون ٹیم کے درمیان میچ کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

ایف آئی ایچ  ویمنز ہاکی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا پول’ ڈی‘ کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا پر ختم ہوگیا۔ ہندوستان کی گول کیپر سویتا پونیا انگلینڈ کے سامنے ’دیوار‘ بن کر کھڑی رہیں۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ہندوستان کے لئے میچ کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ ایشیکا نے پہلے کوارٹر میں انگلینڈ کے دفاع کو چیرتے ہوئے شاندار شاٹ لگایا، لیکن وہ گول کیپر کو شکست نہ دے سکیں۔ پنالٹی کارنر پر نونیت کی طرف سے لگائے گئے شاٹ کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ اس کے بعد ہندوستان کو گول کرنے کے ۲؍ مواقع ملے، لیکن ٹیم ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے: عائشہ وہاب پہلی افغان نژاد امریکی کانگریس رکن بنیں، AIPAC حامی حریف کو شکست

دوسرے کوارٹر میں  ہندوستان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کے دفاع پر لگاتار دباؤ بنانے کی کوشش کی، لیکن ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ دوسرے کوارٹر کے آخر میں انگلینڈ کے پاس گول کرنے کا ایک شاندار موقع آیا، لیکن جیوتی نے اسے گول میں تبدیل نہیں ہونے دیا۔

یہ بھی پڑھئے: کرلا: ہائیڈرولک کرین ریلوے کی اوورہیڈ لائن پر جا گری، ۱۰؍ افراد زخمی

تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ کی ٹیم مکمل طور پر حاوی نظر آئی اور ٹیم کی جانب سے ایک کے بعد ایک حملے کئے گئے۔ تاہم ہندوستان کی گول کیپر سویتا پونیا گول پوسٹ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہیں اور انہوں نے ہر بار انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے کئی بار پنالٹی کارنر بھی حاصل کئے لیکن انہیں گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔چوتھے کوارٹر کی شروعات ہندوستانی ٹیم نے شاندار انداز میں کی لیکن جلد ہی انگریز ٹیم  ہندوستان کے دفاع پر حاوی ہو گئی۔ انگلینڈ کو لگاتار ۲؍ پنالٹی کارنر ملے، مگر گول کیپر سویتا اور  ہندوستان کے مضبوط دفاع نے دونوں ہی بار ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔اس ڈرا کے ساتھ ہی  ہندوستان کی خاتون ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے جبکہ انگلینڈ کا سفر ٹورنامنٹ میں ختم ہو گیا۔ میچ کے بعد انگلینڈ کی کھلاڑی میدان میں ہی آب دیدہ  ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK