Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی خواتین ٹیم کا تاریخی کارنامہ،انگلینڈ کیخلاف پہلی بار ٹی۔۲۰؍سیریزجیت لی

Updated: July 11, 2025, 11:39 AM IST | Agency | Manchester

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹی۔۲۰؍میچ ۶؍وکٹوں سے جیت کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

Radha Yadav was declared the player of the match. Photo: INN
رادھا یادو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹی۔۲۰؍میچ ۶؍وکٹوں سے جیت کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں تین ایک کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ یہ تاریخی جیت مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر درج کی گئی۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی بار، چاہے وہ گھریلو میدان ہو یا غیر ملکی، ٹی۔۲۰؍دو طرفہ سیریز اپنے نام کی۔
 ۱۲۷؍رنوں کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی اوپننگ جوڑی اسمرتی مندھانا (۳۲؍گیندوں پر ۳۱؍ رن) اور شیفالی ورما (۱۹؍گیندوں پر ۳۱؍رن) نے تیزی سے اننگز کا آغاز کیا اور ساتویں اوور تک ۵۶؍ رنوں کی شراکت قائم کی۔  شیفالی کو آف اسپنر چارلی ڈین نے آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ جلد ہی اسمرتی بھی پویلین لوٹ گئیں اور انگلینڈ کی واپسی کی امیدیں جاگ اٹھیں۔اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور (۲۵؍گیندوں پر ۲۶؍ رن) اور جیمیمہ روڈریگز (۲۲؍گیندوں پر ناقابل شکست ۲۴؍رن) کے درمیان ۴۸؍رنوں کی اہم شراکت ہوئی، جس نے ٹیم کو ہدف تک ۳؍ اوور باقی رہتے پہنچا دیا۔
 اس سے پہلے، انگلینڈ نے مسلسل چوتھی بار ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن تیسرے میچ جیسی شروعات دہرانا انگلش اوپنرز کیلئے مشکل ثابت ہوا۔ صوفیہ ڈنکلے (۱۹؍گیندوں پر ۲۲؍رن) اور ڈینی وائٹ۔ہاج (۷؍گیندوں پر ۵؍ رن) کو پاور پلے میں ہی دیپتی شرما اور این سری چرنی نے پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد ایلس کیپسی(۱۸)  اور کپتان ٹیمی بیومونٹ (۲۰) نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی اسپن گیندبازوں نے شاندار کنٹرول دکھاتے ہوئے وقفہ وقفہ سے وکٹیں حاصل کیں۔سا تویں سے بیسویں اوور کے درمیان اسپن گیندبازوں نے ۹؍ اوور پھینکے، جن میں انہوں نے صرف ۵۶؍رن دے کر ۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔ رادھا یادو نے ۴؍ اوور میں ۱۵؍ رن دے کر ۲؍ وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز رہیں۔ رادھا یادو کود پلیئر آف دی میچ کا  ایوارڈ  دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK