Updated: August 18, 2026, 9:03 PM IST
| Sydney
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو منگل کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵۰۰؍آسٹریلوی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ وارنر نے ایسٹر اتوار کو رینڈم بریتھ ٹیسٹنگ سائٹ کے قریب پہنچنے پر ایک مسافر کے ساتھ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔
ڈیوڈ وارنر۔ تصویر:آئی این این
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو منگل کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے معاملے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵۰۰؍آسٹریلوی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ وارنر نے ایسٹر اتوار کو رینڈم بریتھ ٹیسٹنگ سائٹ کے قریب پہنچنے پر ایک مسافر کے ساتھ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:’’گیتو موہن داس کی منتخب کردہ طاقتور خواتین کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی ہے: اکشے اوبرائے
وارنر کے وکیل نے عدالت سے سزا میں نرمی کی درخواست کرتے ہوئے دلیل دی کہ میڈیا کوریج کے باعث وارنر پہلے ہی اضافی سزا بھگت چکے ہیں۔ وارنر نے گزشتہ ماہ اپنا جرم تسلیم کیا تھا اور اس وقت ان کے جسم میں الکحل کی مقدار قانونی حد سے دگنی سے بھی زیادہ پائی گئی تھی۔ جج کلیئر فارنن نے کہا کہ وارنر کی عالمی شہرت کے پیش نظر ان کی عوامی شبیہ پر پڑنے والا ممکنہ اثر ایک فطری اور متوقع نتیجہ تھا۔ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد چھٹیوں پر خاندان کے ساتھ آسٹریلیا واپس آئے وارنر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کے وکیل اویس احمد نے عدالت کو بتایا کہ ایک تقریب میں تین گلاس شراب پینے کے بعد وارنر نے اپنے خاندان کو گھر پہنچانے کے لیے خود گاڑی چلانے کا فیصلہ کیا۔ بعد میں بریتھ ٹیسٹنگ سائٹ دیکھ کر انہوں نے گاڑی روکی اور ایک خاتون مسافر کے ساتھ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں ڈرائیور کے طور پر شناخت کرلیا۔ اس کے بعد انہوں نے جانچ میں مکمل تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھئے:جوڈار چوتھے راؤنڈ میں؛ الکاراز اور شیلٹن کی برابری کی
جج نے کہا کہ گاڑی میں وارنر کے بچے بھی موجود تھے، جس سے جرم کی سنگینی مزید بڑھ گئی۔ وکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ کی خبریں دنیا بھر کے میڈیا اداروں میں شائع ہوئیں اور اس کے پیشہ ورانہ مواقع پر بھی اثر پڑا ہے۔ سڈنی تھنڈرس کے مالک اور کرکٹ این ایس ڈبلیو نے فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ادارہ محفوظ ڈرائیونگ کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور تمام کھلاڑیوں میں اس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔جج فارنن نے وارنر اور ان کے خاندان کے خلاف سوشل میڈیا پر کی جانے والی بعض سخت اور نامناسب تبصروں کا بھی ذکر کیا، تاہم کہا کہ پولیس سے اپنی ڈرائیونگ چھپانے کی کوشش ان کے حق میں نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی اور اس حوالے سے واضح عوامی پیغام دینا سزا کے فیصلے میں اہم عوامل تھے۔وارنر اب انٹرلاک لائسنس کے لیے درخواست دے کر گاڑی چلاسکیں گے۔ ان کی گاڑی میں ایک سال تک ایسا آلہ نصب رہے گا جو جسم میں الکحل کی موجودگی کی صورت میں گاڑی اسٹارٹ ہونے سے روک دے گا۔