جنوبی افریقہ کی ٹیم ۳؍ شکستوں کے سبب اس سیریز سے باہر ہو گئی، اتوار کو فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
EPAPER
Updated: May 08, 2025, 10:38 AM IST | Agency | Colombo
جنوبی افریقہ کی ٹیم ۳؍ شکستوں کے سبب اس سیریز سے باہر ہو گئی، اتوار کو فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
جمیما روڈریگس (۱۲۳) کی سنچری، دپتی شرما(۹۳)اور اسمرتی مندھانا (۵۱)کی نصف سنچریوں کے بعد امنجوت کور کی قیادت میں شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستانی خواتین نے سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں بدھ کو جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کو۲۳؍ رن سے شکست دے دی ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ۳؍ شکستوں کے سبب سہ فریقی سیریز سے باہر ہو گئی۔ اتوار کو فائنل میں ہندستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا ۔ ۳۳۸؍کے بڑے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اور اس نے لارا گڈال (چار) کی شکل میں پہلی وکٹ گنوا دی۔ میان اسمیٹ نے اس کے بعد تیجمن برٹس کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے۶۳؍رن جوڑے۔ امنجوت کور نے۱۵؍ ویں اوور میں تیجمن برٹس(۲۶) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ میان اسمٹ(۳۹)کو دپتی شرما نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے اپنا چوتھا وکٹ نونڈومیسو شانگاسے(۳۶)کی صورت میں گنوایا۔ سینالو جافٹا(۲۱)رن بناکر آؤٹ ہوئی۔ این ڈرکسن نے۸۰؍ گیندوں پر۵؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۸۱؍رن بنائے۔ کپتان کلوئی ٹریون ۴۳؍ گیندوں پر۶۷؍ رن بناکر دپتی شرما کے ہاتھوں بولڈ ہو ئی جس سے جنوبی افریقہ کی میچ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ہندوستان کی طرف سے امنجوت کور نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کیلئے اترنے والی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے ۵۰؍کے اسکور پر اس کی تین وکٹیں گنوا دیں۔ ہندوستان کی طرف جمائمہ روڈریگز نے ۱۰۱؍ گیندوں پر شاندار ۱۲۳؍رن بنائے۔