Updated: September 29, 2026, 1:00 PM IST
|
Agency
| Nagoya
ایشیائی کھیلوں کے مکے بازی کے مقابلے میں ہندوستانی باکسروں کا پیر کے روز بھی شاندار مظاہرہ جاری ۔ ہندوستان کے کپل پوکھریا نے مردوں کے ۹۰؍کلوگرام کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے کم گیچے کو متفقہ طور پر ۵۔صفر سے شکست دے کر ایشین گیمز میں ہندوستان اور اپنے لئے میڈل یقینی بنالیا۔
ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین۔ تصویر: آئی این این
ایشیائی کھیلوں کے مکے بازی کے مقابلے میں ہندوستانی باکسروں کا پیر کے روز بھی شاندار مظاہرہ جاری ۔ ہندوستان کے کپل پوکھریا نے مردوں کے ۹۰؍کلوگرام کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے کم گیچے کو متفقہ طور پر ۵۔صفر سے شکست دے کر ایشین گیمز میں ہندوستان اور اپنے لئے میڈل یقینی بنالیا۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ ازبکستان کے ورلڈ چمپئن تورابیک خبیب اللہ ایوسے ہوگا۔کپل آئچی ناگویا میں میڈل یقینی بنانے والے ہندوستان کے چھٹے باکسر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے انکش پنگھال، پروین ہڈا، نریندر بیروال، اولمپک میڈلسٹ لولینا بورگوہین اور پریا گھنگھاس نے بھی میڈل پکا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:’’السلام علیکم‘‘: کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے عربی بول کر مداحوں کو حیران کردیا
اس سے پہلے لَولینا بَوںگوہین اور پریا نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل مقابلوں میں جیت درج کر کے سیمی فائنل میں داخلے کے ساتھ اپنے تمغے یقینی کئے تھے۔ پریا نے خواتین کے ۶۰؍کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل مقابلے میں تاجکستان کی مجگونا صمدووا کو ۵۔صفرسے ہرایا۔ فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پریا کا اگلا مقابلہ ۳۰؍ستمبر کو چین کی یانگ چینگیو سے ہوگا۔
لَولینا بَورگوہین نے خواتین کے ۷۵؍کلوگرام کوارٹر فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کی سوئیون سیونگ کو ۵۔صفرسے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ہندوستان کیلئے ایک اور تمغہ پکا کیا۔ہانگژو ۲۰۲۳ء میں لولینا نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔