نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں ہندوستان کیلئےڈبل پوڈیم،سری شنکر نے لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
EPAPER
Updated: September 29, 2026, 1:16 PM IST | Agency | Nagoya
نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں ہندوستان کیلئےڈبل پوڈیم،سری شنکر نے لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
ہندوستانی کھلاڑیوں نے جیولن تھرو اور لانگ جمپ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔جیولن میں ہندوستان کو ڈبل پوڈیم حاصل ہوا جہاں سلور کے ساتھ ساتھ ہندوستان نے کانسے کے تمغے پر بھی قبضہ کر لیا۔ مردوں کے جیولن تھرو میں یش ویر سنگھ نے اپنے آخری تھرو میں۷۲ء۸۵؍ میٹر کے پرسنل بیسٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ روہت یادو نے ۳۵ء۸۴؍ میٹر کے ساتھ کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔سری لنکا کے رومیش پتھیراج نے اپنی چوتھی کوشش میں۳۳ء۸۸؍ میٹر کی دوری طے کر کے برتری بنائی تھی اور اپنے آخری تھرو میں اسے بہتر کرتے ہوئے۵۵ء۸۸؍ میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل پکا کیا۔ اولمپک چمپئن ارشد ندیم۲۹ء۸۰؍ میٹر کے سیزن بیسٹ مظاہرے کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔
یہ بھی پڑھئے:’پرنس‘ گل اور’ کنگ‘ کوہلی کی سنچریاں،ہندوستان نے ونڈیز کو ہرادیا
سری شنکر مرلی نے چاندی کا تمغہ جیتا
ہندوستان کے سری شنکر مرلی نے مردوں کی لانگ جمپ میں ۸ء۰۷؍میٹر کی اپنی بیسٹ کوشش کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔ انہوں نے ہانگژو ۲۰۲۳ء میں بھی دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اپنی چوتھی کوشش کے دوران انہیں چوٹ لگ گئی، جس کی وجہ سے وہ اپنی آخری ۲؍ جمپ نہیں لے پائے۔چین کے شی یوہاؤ نے ۱۷ء۸؍ میٹر کی سیزن کی بیسٹ دوری کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ازبکستان کے انور انوروو ن۰۶ء۸؍ میٹر کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستان کے ڈیوڈ پٹوراج سلومون ۷۰ء۷؍میٹر کے ساتھ ساتویں مقام پر رہے۔
یہ بھی پڑھئے:۱۵۰۰؍میٹر ریس میں گلویر سنگھ کا چاندی کے تمغے پر قبضہ
پارول چودھری نے ۵؍ہزارمیٹر کی دوڑمیں کانسے کا تمغہ جیتا
اولمپین پارول چودھری نے خواتین کی ۵؍ہزار میٹر میں۱۵؍منٹ ۶۱ء۱۴؍ سیکنڈکے وقت کے ساتھ تیسرے مقام پر رہتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔ بحرین کی ونفریڈ یاوی نے ۱۵؍منٹ ۱۸ء۱۰؍کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ جاپان کی نوزومی تناکا نے۱۵؍منٹ ۱۱ء۶۵؍ کے وقت کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔آئچی ناگویا میں یہ پارول کا دوسرا میڈل ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے کل ۳؍ہزار میٹر اسٹیپل چیز میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ ایشین گیمز میں یہ ان کا کل چوتھا میڈل ہے۔ ہندوستان کی سیما۱۵؍منٹ ۰۶ء۳۵؍ کے وقت کے ساتھ چھٹے مقام پر رہیں۔ ہندوستان کی تمنا، اسنیہا گوڑ، سدیشنا شوانکر اور ابھینیا راجاراجن کی ٹیم نے خواتین کی ۴x۱۰۰ ؍ میٹر ریلے فائنل میں۵۷ء۴۳؍ سیکنڈ کے سیزن کے بہترین وقت کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا۔ ہندvستانی ٹیم محض ۰۵ء۰؍ سیکنڈ سے میڈل سے محروم رہ گئی۔