ہندوستان کے گلویر سنگھ نے مردوں کی ۱۵۰۰؍ میٹر فائنل ریس میں۳؍منٹ ۳۶ء۷۲؍ کے اپنے اب تک کے بہترین وقت کے ساتھ سلور میڈل جیت لیا۔
EPAPER
Updated: September 29, 2026, 1:03 PM IST | Agency | Nagoya
ہندوستان کے گلویر سنگھ نے مردوں کی ۱۵۰۰؍ میٹر فائنل ریس میں۳؍منٹ ۳۶ء۷۲؍ کے اپنے اب تک کے بہترین وقت کے ساتھ سلور میڈل جیت لیا۔
ہندوستان کے گلویر سنگھ نے مردوں کی ۱۵۰۰؍ میٹر فائنل ریس میں۳؍منٹ ۳۶ء۷۲؍ کے اپنے اب تک کے بہترین وقت کے ساتھ سلور میڈل جیت لیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ۱۰؍ہزارمیٹر میں بھی سلور میڈل جیتا تھا اور اب آئچی ناگویا میں یہ ان کا دوسرا میڈل ہے۔ جاپان کے کازوٹو ازاوا نے۳؍منٹ ۲۶ء۳۵؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ان کے ملک کے ہی ناگیا موری نے۳؍منٹ۳۷ء۹۲؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستان کے یونس شاہ۳؍منٹ ۴۳ء۸۸؍سیکنڈکے وقت کے ساتھ نویں مقام پر رہے۔گلویر، جن کے نام اب ایشین گیمز کے ۳؍ میڈل ہو گئے ہیں (جس میں پچھلے گیمز کا ۱۰؍ہزارمیٹر کا برونز میڈل بھی شامل ہے)، کل مردوں کی ۵؍ہزارمیٹر ریس کے لئے پھر سے ٹریک پر اتریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:کبڈی میں ہندوستان کا دبدبہ، مرد اور خاتون ٹیموں کا گولڈ میڈل پر قبضہ
پنکی بلہارا نے کُراش مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا
ہندوستانی کھلاڑی پنکی بلہارا نے پیر کو کُراش کے خواتین کے ۷۸؍ کلو گرام وزن کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ پنکی بلہارا نے ۲۰۱۸ء کے ایشیائی کھیلوں کی طرح اس بار بھی کانسہ کا تمغہ جیتا۔ انہیں سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی مو سُومِن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو ۲۰۲۶ءایشیائی چمپئن شپ کی طلائی تمغہ جیتنے والی کھلاڑی ہیں۔مقابلے کے آغاز میں ہی پنکی کو تنبیہ ملی اور وہ پیچھے ہو گئیں، جس کے بعد سُومِن نے ’چالا‘ (آدھا پوائنٹ/پٹخنے کا پوائنٹ) حاصل کیا۔ سُومِن نے ایک اور’ تانبے‘ کے ساتھ چالا کو یون بوش (پورا پوائنٹ، لیکن فوری جیت سے کچھ کم) میں تبدیل کر دیا۔ اس ’تنبیہ‘ کی وجہ سے پنکی کو ڈکی (۲؍انتباہات، یعنی نااہلی سے ایک قدم دور) مل گیا۔ آخرکار ہندوستانی کھلاڑی سُومِن سے ۵۔صفرسے ہار گئیں۔اس سے پہلے دن میں پنکی نے جنوبی کوریا کی لم گرم کو ۳۔صفرسے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور ہندوستان کے لئے تمغہ یقینی بنایا تھا۔