مائیک بیئرڈ کی کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ کی سالانہ عام میٹنگ میں عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ڈیوڈ بون ۲۸؍ اکتوبر سے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے عبوری چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔
EPAPER
Updated: September 29, 2026, 1:20 PM IST | Agency | Sydney
مائیک بیئرڈ کی کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ کی سالانہ عام میٹنگ میں عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ڈیوڈ بون ۲۸؍ اکتوبر سے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے عبوری چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔
مائیک بیئرڈ کی کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ کی سالانہ عام میٹنگ میں عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ڈیوڈ بون ۲۸؍ اکتوبر سے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے عبوری چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔ بیئرڈ، جو ۶؍ سال سے سی اے بورڈ میں تھے اور فروری ۲۰۲۳ء سے چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے، نے بورڈ کو بتایا کہ وہ دوبارہ تقرری کے خواہش مند نہیں ہیں اور اے جی ایم کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
اپنی تقرری پر بون نے کہا’’کرکٹ کیلئے انتہائی دلچسپ اور چیلنج بھرے وقت میں سی اے کے عبوری چیئرمین کی ذمہ داری سنبھالنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں سی اے بورڈ کی قیادت کرنے کیلئے پُرجوش ہوں، کیونکہ ہم ایسے فیصلے کرتے رہیں گے جو یہاں کھیل کی طویل مدتی صحت اور خوش حالی کو یقینی بنائیں اور عالمی سطح پر آسٹریلیا کے مفادات کو آگے بڑھائیں۔‘‘بون فروری ۲۰۲۵ء میں سی اے بورڈ میں شامل ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ ۹؍ سال تک کرکٹ تسمانیہ بورڈ کے ڈائریکٹر رہے، جس میں ۳؍ سال چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھئے:سلمان۔ستنام کا تاریخی کارنامہ، ڈبل اسکلز مقابلہ میں کانسے کا تمغہ جیت لیا
آسٹریلیا کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ڈیوڈبون کو کرکٹ اور انتظامی امور، دونوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ آئی سی سی میچ ریفری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں اور اس سے قبل کرکٹ تسمانیہ کے کرکٹ جنرل منیجر بھی رہ چکے ہیں۔ بون ۲۰۰۰ء سے ۲۰۱۱ء تک آسٹریلیا کے انتخابی پینل کے رکن بھی رہے۔بون نے کہا’’میں مائیک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے مقامی کلبوں سے لے کر کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کے بورڈ روم تک، ہر سطح پر آسٹریلوی کرکٹ کے لئے پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کیا اور قیادت کی۔ آسٹریلوی کرکٹ کو آگے بڑھانے، کرکٹ سے متعلق کئی مشکل فیصلوں کا سامنا کرنے اور آئی سی سی میں ان کے اہم کردار کے لئے کھیل سے وابستہ تمام افراد کو ان کی قدر کرنی چاہیے۔‘‘کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اے جی ایم کے بعد آنے والے مہینوں میں مستقل چیئرمین کی تقرری کا عمل شروع کیا جائے گا۔