گایتری گوپی چند کی جوڑی کے سنیچر کو مکاؤ اوپن ۲۰۲۴ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز سیمی فائنل میں چینی تائی پے کی ہنگ این زو اور ہسی پی شان سے ہارنے کے بعد ہندوستان کی مہم بھی ختم ہوگئی۔
EPAPER
Updated: September 29, 2024, 11:27 AM IST | Agency | Macao
گایتری گوپی چند کی جوڑی کے سنیچر کو مکاؤ اوپن ۲۰۲۴ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز سیمی فائنل میں چینی تائی پے کی ہنگ این زو اور ہسی پی شان سے ہارنے کے بعد ہندوستان کی مہم بھی ختم ہوگئی۔
ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی جوڑی کے سنیچر کو مکاؤ اوپن ۲۰۲۴ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز سیمی فائنل میں چینی تائی پے کی ہنگ این زو اور ہسی پی شان سے ہارنے کے بعد ہندوستان کی مہم بھی ختم ہوگئی۔ عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں ۲۳؍ ویں نمبر پر موجود ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کو چائنیز تائپے کی ۵۴؍ ویں رینک کی لڑکیوں نے صرف ایک گھنٹے کے کھیل میں ۱۷۔ ۲۱، ۲۱۔ ۱۶، ۱۰۔ ۲۱؍ سے شکست دی۔ پہلے گیم میں اچھی شروعات کرتے ہوئے چائنیز تائپے کی جوڑی نے۸۔ ۱۳؍ کی برتری حاصل کی تاہم، ہنگ اور ہسیہ کی جوڑی نے اگلے ۸؍ میں سے ۶؍ پوائنٹس لے کر پہلا گیم جیت لیا۔
تیسری سیڈ یافتہ ترشا اور گایتری نے دوسرے گیم میں شاندار واپسی کی اور میچ میں لوٹنے کا راستہ اختیار کیا۔ ہندوستانی جوڑی نے دوسرا گیم۱۶۔ ۲۱؍ سے جیتا۔ بی ڈبلیو ایف سپر۳۰۰؍ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کے مقصد کے ساتھ چینی تائپے کی ٹیم نے فیصلہ کن مقابلے میں ایک بار پھر ہندوستانی شٹلرس پر دباؤ ڈالا اور ان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۱۰۔ ۲۱؍ سے گیم جیت لیا۔ اس طرح سیمی فائنل میچ جیت کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ یہ تیسرا موقع ہے جب اس سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ میں ہنگ اور ہسیہ نے ترشا اور گایتری کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستانی جوڑی نے یو ایس اوپن۲۰۲۴ء میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے میں جیت حاصل کی تھی، لیکن تائی پے کی جوڑی کنیڈا اوپن اور چائنا اوپن میں ٹاپ پر رہی۔ ترشا اور گایتری جون میں سنگاپور اوپن بی ڈبلیو ایف سپر۷۵۰؍ ایونٹ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچی تھیں، لیکن اس سال اب تک کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکیں۔