• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں پہلےعالمی سطح کےسائیکلنگ مقابلے ’پونے گرینڈ ٹور۲۰۲۶ء‘کا اعلان

Updated: October 30, 2025, 4:00 PM IST | Agency | Pune

پروفیشنل پرو اسٹیج ایلیٹ مینس سائیکلنگ ریس کے آفیشل لوگو اور ماسکوٹ کی نقاب کشائی، اسے سمراولمپکس ۲۰۲۸ء کیلئے کوالیفائنگ ریس بھی تسلیم کیاگیا۔

A photo from the launch ceremony of the Pune Grand Tour logo and mascot. Photo: INN
پونے گرینڈ ٹور کےلوگو اور ماسکوٹ کے اجراء کی تقریب کی تصویر۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان کی پہلی پروفیشنل پرو اسٹیج ایلیٹ مینس سائیکلنگ ریس (یو سی آئی۲ء۲) - ایک بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹ کے آفیشل لوگو اور ماسکوٹ کی بدھ کو شہریوں کی موجودگی میں نقاب کشائی کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں پہلے عالمی سطح  کے سائیکلنگ مقابلے ’پونے گرینڈ ٹور۲۰۲۶ء‘ کا بھی اعلان کیا گیا۔ گرینڈ ٹور کو۲۰۲۸ء کے سمر اولمپکس کیلئے کوالیفائنگ ریس کے طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی سائیکل سواروں کو۱۹؍  اور۲۳؍جنوری ۲۰۲۶ء کے درمیان طے شدہ ۵؍ روزہ کثیر مرحلہ ریس میں حصہ لے کر ریس پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ 
اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس، نائب وزیر اعلیٰ  اجیت پوار، سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی)، کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے محکمے اور پونے ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔
یو سی آئی کے سالانہ کیلنڈر میں ایک ایلیٹ ایونٹ کے طور پر درجہ بند کیا گیا پونے گرینڈ ٹور ہندوستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے  جو کہ عالمی سائیکلنگ اسٹیج پر ملک کی پہلی نمائش ہے۔ مقابلہ۴۳۷؍ کلومیٹر کے راستے پر محیط ہے جو پونے ضلع میں شہری علاقوں، پہاڑی علاقوں اور دیہی سڑکوں کا منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔ 
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اس موقع پر کہا’’یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان کی پہلی یو سی آئی ۲ء۲؍بین الاقوامی سائیکلنگ ریس پونے میں منعقد کی جائے گی۔ یہ صرف ایک کھیل کا ایونٹ نہیں ہے، بلکہ مہاراشٹر کے کھیل کے وژن کی علامت ہے۔ ہمارا مقصد کھیلوں کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ بنانا اور سائیکلنگ جیسے کھیلوں میں نئی توانائی ڈالنا ہے اور اس سے ہندوستان کے نوجوان سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
پونے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پونے گرینڈ ٹور کے انچارج جتیندر دویدی نے کہا ’’پونے گرینڈ ٹور کے ذریعے،  ہندوستان  عالمی سائیکلنگ مرحلے پر ایک جرأت مندانہ قدم اٹھا رہا ہے۔ ہمارا مقصد ہندوستانی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ سائیکلنگ کی طرف راغب کرنا اور اس کھیل کو ملک میں نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK