رشبھ یادو، اَمن سینی اور پرتھمیش پھوگے پر مشتمل ہندوستانی مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ آرچری چمپئن شپ ۲۰۲۵ءمیں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
EPAPER
Updated: September 08, 2025, 1:19 PM IST | Agency | Guangzhou (South Korea),
رشبھ یادو، اَمن سینی اور پرتھمیش پھوگے پر مشتمل ہندوستانی مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ آرچری چمپئن شپ ۲۰۲۵ءمیں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
رشبھ یادو، اَمن سینی اور پرتھمیش پھوگے پر مشتمل ہندوستانی مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ آرچری چمپئن شپ ۲۰۲۵ءمیں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ اتوار کو یہاں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستانی کمپاؤنڈ ٹیم نے فرانس کو ۲۳۳۔ ۲۳۵؍ سے شکست دی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں عالمی چمپئن شپ کا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
فائنل میں ہندوستان کی شروعات کچھ کمزور رہی اور وہ پہلے سیٹ میں ۵۷۔۵۹؍سے پیچھے ہو گیا لیکن اس کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ہر سیٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی اور فرانس کی چیلنج کو ۲۳۳۔۲۳۵؍پر ختم کر دیا۔
پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد ہندوستان نے آسٹریلیا کو شوٹ آف میں ہرایا، کوارٹر فائنل میں امریکہ کو ۲۳۳۔۲۳۴؍سے ہرایا اور سیمی فائنل میں ترکی کو ۲۳۲۔۲۳۴؍سے شکست دی۔
ہندوستان کے نوجوان تیر انداز رشبھ یادو نے اپنی پہلی عالمی چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پیش کی۔ ۲۳؍سالہ رشبھ نے کوالیفکیشن میں ۷۰۹؍پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں مقام حاصل کیا اور مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی صفِ اول کی کمپاؤنڈ خاتون تیر انداز جیوتی سوریہکھا وینم کے ساتھ جوڑی بنا کر مکسڈ ٹیم میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ دونوں نے جرمنی، ایل سلواڈور اور چینی تائی پے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل میں نیدرلینڈس کے خلاف ہندوستانی جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے سیٹ کے بعد۳۸۔۳۹؍ سے برتری بھی حاصل کی لیکن آخرکار مقابلہ ۱۵۵۔۱۵۷؍ سے ہار گئے اور انہیں نقرئی تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔