Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس پر انڈیا چمپئن قابض

Updated: July 15, 2024, 12:53 PM IST | Agency | Northampton

فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان چمپئن کو ۵؍وکٹ سے شکست دی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈس کا خطاب انڈیا چمپئن نے جیت لیا۔ انڈیا چمپئن نے پاکستان چمپئن کو۵؍ وکٹ سے مات دے دی۔ برمنگھم میں کھیلے جانےوالے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان چمپئن نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر ۱۵۶؍ رن بنائے۔ شعیب ملک نے ۴۱، کامران اکمل نے ۲۴، صہیب مقصود نے۲۱؍  اور شرجیل خان نے۱۲؍ رن بنائے۔ یونس خان اور عامر یامین۷۔ ۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق ۱۸؍ رن بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ سہیل تنویر ۱۹؍ اور شاہد آفریدی۴؍ رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ۱۵۷؍ رن کا ہدف انڈیا چمپئن نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ امباتی رائیڈو نے۵۰؍ رن بنائے، گرکریت سنگھ ۳۴؍ رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ یوسف پٹھان نے۳۰؍ رن کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان چمپئن کے عامر یامین نے ۲؍کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعید اجمل، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ لی۔ امباتی رائیڈو کو مین آف دی میچ اور یوسف پٹھان کو مین آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK