Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرو ہاکی لیگ میں ہندوستان کی لگاتار چھٹی شکست

Updated: June 16, 2025, 2:20 PM IST | PTI | Antwerp

من پریت سنگھ کے ۴۰۰؍ویں میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا سے۲۔۳؍سے ہار گئی۔

Harmanpreet Singh (left) has played 400 matches. Photo: INN
ہرمن پریت سنگھ(بائیں)نے ۴۰۰؍میچ کھیلے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں اتوار کو ہندوستانی مڈفیلڈر من پریت سنگھ نے اپنا ۴۰۰؍واں بین الاقوامی میچ کھیلنے کا کارنامہ انجام دیا لیکن ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کو ۲۔ ۳؍ کو سے شکست دی اور یہ پرو ہاکی لیگ میں ہندوستان کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔ 
 آسٹریلیا کیلئے ٹم برانڈ نے چوتھے، بلیک گوورز نے پانچویں اور کوپر برنس نے ۱۸؍ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔ وہیں، ہندوستانی ٹیم کی جانب سے سنجے نے تیسرے اور دلپریت نے ۳۶؍ویں منٹ میں گول کئے۔ ہندوستانی ٹیم نے تیسرے ہی منٹ میں گول کے ساتھ شاندار آغاز کیا لیکن اگلے ہی منٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کے ٹم برانڈ نے گول کر کے ٹیم انڈیا کی برتری ختم کر دیا۔ اس کے بعد گوورز نے چند سیکنڈ میں ہی دوسرا گول کر کے آسٹریلیا کو برتری دلا دی۔ یہ ٹورنامنٹ کے یورپی مرحلے میں اب تک کسی بھی کھیل میں سب سے تیز ۱۰؍منٹوں میں سے تھے۔ 
من پریت سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
 من پریت سنگھ ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ۳۳؍ سالہ کھلاڑی سب سے زیادہ میچوں کے معاملے میں سابق کپتان اور ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی کے ۴۱۲؍میچوں کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس کارنامے پر من پریت نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں اب بھی اپنے پہلے میچ کا جوش یاد ہے۔ ۴۰۰؍میچوں کے ساتھ یہاں پہنچنا کچھ ایسا ہے، جو انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ وہ اس کامیابی کو اپنے ہر کوچ کے ساتھ بانٹنا چاہیں گے، جنہوں نے انہیں حوصلہ دیا اور ہر اس ٹیم کے ساتھی کے ساتھ، جو ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر وہ پرستار اس کا حقدار ہے، جس نے ان پر تب یقین کیا، جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK