• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج ہندوستان کا ہدف سیریز پر قبضہ

Updated: November 28, 2023, 11:09 AM IST | Agency | Guwahati

ٹاپ آرڈر سے ایک بار پھر بہتر کھیل کی توقع ۔ تلک بھی خود کو ثابت کرنا چاہیں گے۔ کچھ سینئر آسٹریلوی کھلاڑی بھی تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Indian players playing football during practice. Photo: PTI
ہندوستانی کھلاڑی پریکٹس کے دوران فٹبال کھیل رہے ہیں۔ تصویر : پی ٹی آئی

ہندوستانی ٹیم منگل کو یہاں منعقد ہونے والے آسٹریلیا کے خلاف تیسرےٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میں جیت کے ساتھ ۵؍ میچوں کی سیریز میں فاتحانہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔نوجوان بلے باز تلک ورما حتمی ۱۱؍ میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔ ان پر ٹیم سے باہر ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ 
شریاس ایرّ کو ورلڈ کپ فائنل کے بعد ایک ہفتے کا آرام دیا گیا تھا لیکن وہ رائے پور اور بنگلورو میں ہونے والے آخری ۲؍ میچوں کے لئے ٹیم میں واپس آئیں گے اور رتوراج گائیکواڑ کی جگہ نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایّر کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملے گی اور اس بات کا پورا امکان ہے کہ وہ ورما کی جگہ لیں گے۔ تاہم یہ تبدیلی فارم سے زیادہ کمپوزیشن کی وجہ سے ہوگی اور ٹیم اچھاکھیلنا ہوگا۔ 
 پہلے دو میچوں میں بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کی موجودگی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم برساپارا اسٹیڈیم پر بھی غلبہ حاصل کرنا چاہے گی جہاں کی پچ روایتی طور پر بیٹنگ کے لئے سازگار ہے۔اس میچ کیلئے اسٹیڈیم میں ۴۰؍ ہزار تماشائیوں کی آمد متوقع ہے اور وہ ایک بار پھر ہندوستان کی باصلاحیت بیٹنگ لائن اپ سے دبنگ بلے بازی کی توقع کریں گے۔ ہندوستانی بلے بازوں نے پہلے دو میچوں میں ۳۶؍ چوکے اور۲۴؍ چھکے لگائے ہیں ۔آسٹریلیا کے کچھ سینئر کھلاڑی جیسے اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا ہندوستان میں ۹؍ ہفتے سے زائد عرصے سے ہیں اور اب ان پر تھکاوٹ کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ انہیں اگلی سیریز سے پہلے آرام کی ضرورت ہوگی۔ چاروں کھلاڑی اگلے ماہ بگ بیش لیگ میں کھیلیں گے۔ ہندوستان کے ٹاپ آرڈر نے پہلے ۲؍ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
 یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ اور کپتان سوریہ کمار یادو نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ورلڈ کپ کے دوران تقریباً ساڑھے ۵؍ ہفتے بینچ پر گزارنے کے باوجود ایشان کشن اچھے فارم میں نظر آئے اور انہوں نے لگاتار دو نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ رنکو سنگھ دونوں میچوں میں نچلے درجے کی اچھی اننگز کھیل کر اس فارمیٹ میں ایک فنشرکا کردار نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی نظریں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے قبل چھٹی پوزیشن پر اپنی جگہ مضبوط کرنے پر لگی ہوئی ہیں ۔ ورما، جنہوں نے ہندوستان کیلئے تمام آخری ۱۲؍ ٹی۲۰؍ میچ کھیلے ہیں ، پہلے ۲؍ میچوں میں صرف۱۲؍ گیندیں ہی کھیل پائے ہیں ۔
 پہلے میچ میں ۲۰۹؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ورما ۵؍ویں نمبر پر آئے اور۱۰؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں کی مدد سے۱۲؍ رن بنانے میں کامیاب رہے ۔ ترواننت پورم میں دوسرےٹی ۲۰؍ میں ، رنکو کو اس کے اوپر بلے بازی کیلئے بھیجا گیا اور ورما کو کھیلنے کیلئے صرف دو گیندیں ملیں ۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا کپتان سوریہ کمار خود ورما کو بیٹنگ آرڈر کو نیچے لے کر مزید گیندیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں اس سے پہلے کہ ایّررائے پور میں اگلے میچ کے لئے ٹیم میں شامل ہوں ۔
 ہندوستانی گیند بازوں نے پہلے میچ میں ۲۰۸؍ رن کے مقابلے دوسرے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے دو میچوں میں خالی گیندوں کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں تھا لیکن دوسرے میچ میں اوس کے باوجود ہندوستانی گیند باز باؤنڈریز کی تعداد کم کرنے میں کامیاب رہے۔
 ہندوستانی گیند بازوں نے پہلے میچ میں ۴۵؍ گیندیں اور دوسرے میچ میں ۴۴؍ ڈاٹ کیں ۔ ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں ۲۴؍ چوکے لگے جبکہ دوسرے میچ میں یہ تعداد گھٹ کر آدھی رہ گئی۔ وشاکھاپٹنم میں جوش انگلس اور اسٹیو اسمتھ کے خلاف کافی رن دینے کے بعد کرشنا نے دوسرے میچ میں ۳؍ وکٹ لے کر زبردست واپسی کی۔ ارشدیپ سنگھ نے بھی ڈیتھ اوورس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK