Inquilab Logo

آسٹریلیا کے سامنے ہندوستان کی خاتون ٹیم کی بلے بازی لڑکھڑا گئی

Updated: January 10, 2024, 11:59 AM IST | Agency | Mumbai

 ہندوستانی خواتین ٹیم نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی۔۲۰؍میچ میں ریچا گھوش ۳۴؍رن، اسمرتی مندھانا ۲۹؍ اور شیفالی ورما ۲۶؍رنوں کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ۶؍وکٹ پر ۱۴۷؍رن بنائے تھے۔

Richa Ghosh scored 34 runs while batting aggressively. Photo: INN
رچا گھوش نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ۳۴؍رن بنائے۔ تصویر : آئی این این

 ہندوستانی خواتین ٹیم نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی۔۲۰؍میچ میں ریچا گھوش ۳۴؍رن، اسمرتی مندھانا ۲۹؍ اور شیفالی ورما ۲۶؍رنوں کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ۶؍وکٹ پر ۱۴۷؍رن بنائے تھے۔
آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے۴۴؍ رنوں کا اسکور قائم کیا لیکن اس کے بعد اننگم لڑکھڑا گئی۔ شوٹ نے شیفالی ورما کو پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر ہیلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ شیفالی نے ۶؍ چوکوں کی مدد سے ۲۶؍رن بنائے۔ اسمرتی نے ۲؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۲۹؍رن کی اننگز کھیلی۔ ریچا گھوش نے ۲۸؍گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ ۳۴؍رن بنائے۔ وہ گارڈنر کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK