Inquilab Logo

جلد ہی ہندوستان کی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان متوقع

Updated: April 16, 2024, 11:23 AM IST | Agency | Mumbai

کے ایل راہل، رنکو سنگھ اور سنجوسیمسن کو موقع ملنے کا امکان۔ روہت شرما کپتان اور وراٹ تیسرے نمبر کے بلے بازہوسکتے ہیں۔

Virat Kohli. Photo: INN
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۴ء شروع ہونے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور اس کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان جلد کیا جانے والا ہے۔ ٹیم کا انتخاب اجیت اگرکر کی قیادت میں ہندوستانی سلیکٹرس کی میٹنگ میں کیا جائے گا جو اس ماہ کی آخری تاریخ یا اگلے مہینے کی پہلی تاریخ کو ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا، آئی سی سی نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کے اعلان کیلئے یکم مئی کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ 
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ءیکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جانا ہے۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان جلد ہونے جا رہا ہے۔ اس کیلئے اجیت اگرکر کی قیادت میں ہندوستانی سلیکٹرس کی میٹنگ رواں ماہ کی آخری تاریخ (۳۰؍ اپریل) یا اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کو ہو سکتی ہے۔ آئی سی سی نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ یکم مئی مقرر کی ہے۔ یعنی اس تاریخ تک تمام ۲۰؍ ممالک کو اپنی اپنی ٹیموں کا انتخاب کرنا ہے۔ ہندوستانی شائقین بھی اپنی ٹیم کے انتخاب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ انڈین سلیکٹرس اپنی ٹیم کا انتخاب کریں گے، اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے کھلاڑی ہیں جنہیں ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس وقت سبھی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ 
ٹیم کے اہم کھلاڑی 
بلے باز (۵): کپتان روہت شرما، سابق کپتان وراٹ کوہلی، نمبر وَن بلے باز سوریہ کمار یادو، اوپنر یشسوی جیسوال، اور رِنکو سنگھ۔ 
وکٹ کیپر (۲): رشبھ پنت اور سنجو سیمسن بحیثیت وکٹ کیپر بلے باز۔ پنت آئی پی ایل۲۰۲۴ء کے ذریعے پیشہ ورانہ کرکٹ میں واپس آئے ہیں۔ پنت نے کچھ دھماکہ خیز اننگز کھیل کر فارم میں آنے کے آثار پیش کئے ہیں۔ وکٹ کے پیچھے پنت کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔ دوسری جانب سنجو سیمسن کو دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر جگہ مل سکتی ہے۔ سنجو موجودہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز (آر آر) کے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 
آل راؤنڈر (۳): آل راؤنڈرس کی بات کریں تو ہاردک پانڈیا ٹیم میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ہاردک آئی پی ایل۲۰۲۴ء میں ممبئی انڈینس (ایم آئی) کی کپتانی کر رہے ہیں۔ رویندر جڈیجا اور شیوم دوبے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ 
اسپنرس (۲): کلدیپ یادو اور یزویندر چہل کو اسپنر کے طور پر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ چہل ہندوستان کیلئے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں اور وہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 
تیز گیند باز (۳): جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ کی فاسٹ بولنگ یونٹ میں جگہ یقینی ہے۔ ساتھ ہی محمد سراج کو تیسرے اسپیشلسٹ تیز گیندبازکے طورپربھی شامل کیا جا سکتا ہے سراج موجودہ آئی پی ایل سیزن میں یقینی طور پر مہنگا ثابت ہوا ہے۔ 
سلیکٹرس کے دعویدار
کے ایل راہل، شریاس ایّر، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، مینک یادو (فی الحال زخمی)، شبھمن گل، ریان پراگ، اکشر پٹیل، روی بشنوئی، مکیش کمار۔ تمام۲۰؍ ممالک کے پاس ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیموں کا انتخاب کرنے کا موقع ہے اور اس کی آخری تاریخ یکم مئی ہے۔ ہندوستانی شائقین بھی اپنی ٹیم کے انتخاب کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK