میامی کے فٹبال کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۴۔۵؍ گول سے میچ جیت لیا۔ لیونل میسی کو ہیمسٹرنگ کی شکایت۔
EPAPER
Updated: August 04, 2025, 1:09 PM IST | Agency | Washington
میامی کے فٹبال کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۴۔۵؍ گول سے میچ جیت لیا۔ لیونل میسی کو ہیمسٹرنگ کی شکایت۔
انٹر میامی فٹبال کے لیونل میسی کھیل کے ۸؍ویں منٹ میں پنالٹی ایریا کے قریب دو محافظوں کے حملے کی وجہ سے نیچے گر کر زخمی ہو گئے۔ ورلڈ کپ کے فاتح اور انٹر میامی کے اسٹار لیونل میسی کو کلب نیکاکسا کے خلاف لیگز کپ جیتنے کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا۔میچ ۲۔۲؍ گول سے ڈراہوگیا تھا اور فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے کیا گیا۔ انٹر میامی ٹیم نے میچ ۴۔۵؍ گول سے جیت لیا۔
دریں اثنا۳۸؍ سالہ ارجنٹائن واپس بنچ پر چلے گئے۔ ۱۱؍ویں میں انہیں میدان پر بھیجنے سے قبل ٹرینرس آئے اور ان کی دائیں ران کی طبی جانچ کی۔ ٹیم کے کوچ جیویر ماسچرانو نے میچ کے بعد فارورڈ کی انجری کے بارے میں بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میسی کو تکلیف نہیں تھی لیکن انہیں تناؤ محسوس ہوا تھا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ انجری کی شدت جاننے کے لیے اتوار کو میسی کا معائنہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ انٹر میامی کا مقابلہ۷؍ اگست کو لیگز کپ کے گروپ مرحلے کے میچ کے لیے پیوماس یو این اے ایم سے ہوگا، یعنی اگلا میچ چار دن بعد ہوگا۔ کلیولینڈ کلینک کے مطابق، گریڈ وَن ہیمسٹرنگ کی چوٹ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ٹھیک ہو سکتی ہیں۔ میسی جیسے اسٹار ایتھلیٹس کے لیے دستیاب طبی دیکھ بھال کے پیش نظر، اگر ان کی چوٹ اتنی شدید نہ ہو تو وہ یو این اے ایم کے خلاف فٹبال میچ کے لیے آسانی سے اپنے پیروں پر واپس آسکتے ہیں۔ گریڈ۲؍ اور۳؍ کے زخم کو ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے، ممکنہ طورپر کئی مہینے لگتے ہیں۔