Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرسٹیانو رونالڈو کا بسم اللہ پڑھ کر پنالٹی گول، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

Updated: April 04, 2026, 7:04 PM IST | Riyadh

دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پنالٹی لینے سے قبل ’’بسم اللہ‘‘ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو سعودی پرو لیگ کے گزشتہ رات کے میچ کا ہے جو النصر اور النجم کے درمیان تھا۔ صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ اور مختلف نوعیت کے تبصرے کیے، جن میں مذہبی احترام، حیرت اور مزاحیہ ردعمل شامل ہیں۔

Cristiano Ronaldo. Photo: X
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: ایکس

دنیا کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں پنالٹی لینے سے قبل ’’بسم اللہ‘‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو سعودی پرو لیگ کے گزشتہ رات کے میچ کا ہے جو النصر اور النجم کے درمیان تھا۔ایک فٹبال میچ کے دوران ریکارڈ کی گئی جہاں رونالڈو نے دباؤ کے لمحے میں پنالٹی لینے سے پہلے زیر لب ’’بسم اللہ‘‘ پڑھی اور گول کیا۔ وائرل ہونے والے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رونالڈو پنالٹی لینے سے قبل گہری سانس لیتے ہیں اور پھر شاٹ لیتے ہیں، جو سیدھا گول میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے متعدد پوسٹس میں کہا گیا کہ رونالڈو نے واضح طور پر ’’بسم اللہ‘‘ کہی ہے، جس کا معنی ہے ’’اللہ کے نام سے۔‘‘

یہ ویڈیو ایکس پر تیزی سے وائرل ہوا، جہاں ہزاروں صارفین نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’رونالڈو نے بسم اللہ پڑھ کر گول کیا، یہ لمحہ دل کو چھو گیا۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا کہ ’’یہ صرف احترام ہے، وہ مختلف ثقافتوں کو سمجھتے ہیں۔‘‘ بعض صارفین نے اسے محض اتفاق قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے سعودی عرب میں کھیلنے کے اثرات سے جوڑا جہاں وہ اس وقت کلب فٹ بال کھیل رہے ہیں۔ ایک تبصرہ تھا کہ ’’سعودی لیگ میں کھیلنے کے بعد یہ عام بات ہے کہ وہ عربی الفاظ سیکھیں۔‘‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’’ہمیں بھی ہر کام کا آغاز ایسے ہی کرنا چاہیے۔‘‘ ایک اور نے کہا کہ ’’رونالڈو ہر کلچر سے کچھ نہ کچھ سیکھ لیتے ہیں، یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔‘‘ کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو مذہبی تناظر میں بھی دیکھا۔ ایک تبصرے میں کہا گیا کہ ’’یہ اسلام کے لیے مثبت پیغام ہے کہ ایک عالمی اسٹار بسم اللہ پڑھ رہا ہے۔ ‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’یہ صرف ایک لفظ نہیں بلکہ ایک احساس ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان سمجھتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لیورپول چھوڑنے سے پہلے صلاح مزید ٹرافیزں جیت سکتے ہیں: آرنے سلاٹ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے لمحات سامنے آتے رہے ہیں جب رونالڈو کو مختلف ثقافتوں اور زبانوں کے احترام کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا۔ ماضی میں بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ پنالٹی سے قبل بسم اللہ ادا کرتے دکھائی دیے تھے، جس نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا تھا۔ فٹ بال کے میدان میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث رونالڈو دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے ہر عمل کو دنیا بھر میں کروڑوں مداح غور سے دیکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ایسے ویڈیوز چند لمحوں میں وائرل ہو جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز، ہزاروں لائکس اور سیکڑوں تبصرے مل چکے ہیں، جبکہ مختلف زبانوں میں اس پر بحث جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK