Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء:سائی سدرشن نے تاریخ رقم کردی

Updated: May 17, 2026, 5:02 PM IST | Kolkata

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۰؍ویں میچ میں سنیچر کوگجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کوکولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ۲۹؍رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایڈن گارڈنزکے میدان پر سائی سدرشن نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی۔

Sai Sudarshan.Photo:X
سائی سدرشن۔ تصویر:ایکس

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۰؍ویں میچ میں سنیچر کوگجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کوکولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ۲۹؍رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایڈن گارڈنزکے میدان پر سائی سدرشن نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی، لیکن وہ جی ٹی کو جیت نہ دلا سکے۔ سدرشن نے اپنی نصف سنچری کے دوران تاریخ رقم کر دی۔

 


سدرشن ٹی۲۰؍ کرکٹ میں سب سے تیز ۳؍ ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف ۷۸؍ویں اننگز میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے سابق بلے بازشان مارش  کے نام تھا، جنہوں نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۳؍ ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے ۸۵؍ اننگز کھیلی تھیں۔ سدرشن نے کے کے آر کے خلاف ۲۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ  ۵۳؍ رنز بنائے۔کہنی پر گیند لگنے کے باعث سدرشن کو ایک بار میدان چھوڑنا پڑا، تاہم وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آئے اور جی ٹی کو جتانے کی بھرپور کوشش کی۔ سدرشن نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں ساتویں بار ۵۰؍ سے زائد رنز کی اننگز کھیلی۔گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ایک سیزن میں سب سے زیادہ بار پچاس سے زائد رنز بنانے کے معاملے میں انہوں نے شبھ من گل  کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔

یہ بھی پڑھئے:’کمال مولیٰ مسجد پر ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی حقائق کے خلاف‘


سدرشن آئی پی ایل میںگجرات ٹائٹنز کی جانب سے مسلسل ۴؍ میچوں میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے ہاردک پانڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے جی ٹی کے لیے مسلسل ۳؍  میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ سدرشن نے اپنی اس اننگز میں ۶؍ چوکے اور ۳؍چھکے لگائے۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سدرشن کے علاوہ کپتان شبھن من گل بھی شاندار فارم میں نظر آئے اور انہوں نے ۴۹؍ گیندوں پر ۸۵؍ رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ گل نے اپنی اننگز میں ۵؍ چوکے اور ۷؍چھکے لگائے۔ جبکہجوس بٹلر  نے ۳۵؍ گیندوں پر ۵۷؍ رنز بنائے، جس میں ۵؍چوکے اور۲؍ چھکے شامل تھے۔ اس کے باوجود ٹیم ۲۴۸؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف ۲۱۸؍ رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ایسا ہے تو میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں‘‘


اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے۲۰؍ اوورز میں ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۴۷؍ رنز بنائے۔ فن ایلن  نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ۳۵؍ گیندوں پر ۹۳؍رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی  جبکہ انگورش رگھوونشی نے۴۴؍ گیندوں پر ۸۲؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جس میں ۴؍ چوکے اور ۷؍ چھکے شامل تھے۔ کیمرون گرین نے ۲۸؍ گیندوں پر ۵۲؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK