• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل کی نیلامی بیرون ملک ہونے کا امکان

Updated: November 02, 2025, 5:01 PM IST | Mumbai

آئی پی ایل کی نیلامی اب بیرون ملک منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ فرنچائزز کو ابھی تک شہر کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا ہے لیکن انہیں اشارے ضرور دیے گئے ہیں۔

IPL Trophy.Photo:
آئی پی ایل کی ٹرافی۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل کی نیلامی  اب بیرون ملک منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ فرنچائزز کو ابھی تک شہر کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا گیا ہے لیکن انہیں اشارے ضرور دیے گئے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، خلیجی خطے میں کہیں ممکنہ مقام پر غور کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی کا قوی امکان ہے لیکن مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات جیسے عمان اور قطر پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ 
یہ پیشرفت پہلے کے منصوبوں سے بالکل الگ ہے، جب یہ ظاہر ہوا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ہندوستان میں نیلامی منعقد کرنے کا خواہاں تھا تاہم  اب ایک مثالی مقام حاصل کرنے میں چیلنجز درپیش ہیں کیونکہ طے شدہ وقت ملک کے تہواروں اور شادیوں کے موسم سے متصادم ہے۔  جیسا کہ پہلے اطلاع دی گئی ہے، نیلامی دسمبر کے وسط میں ہونے کا امکان ہے ۔ توقع ہے کہ بی سی سی آئی ۱۵؍ نومبر سے پہلے تاریخ اور مقام کا باضابطہ اعلان کرے گا، فرنچائزز کے لیے آئی پی ایل ۱۹؍ سے قبل اپنی برقراری اور فہرست جاری کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ 
ڈیڈ لائن میں بمشکل دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں، کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور ریلیز سے متعلق بحث تیز ہوتی جا رہی ہیں ۔محمد سمیع کے حوالے سے بھی کچھ بات چیت ہوئی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ سن رائزرس حیدرآباد انہیں ریلیز کرنے سے گریزاں ہے۔ مزید برآں، فرنچائزی کو مبینہ طور پر تجربہ کار ہندوستانی فاسٹ بولرکے لیے کچھ تجارتی پیشکش موصول ہوئی ہیں، لیکن  انہیں  مسترد کر دیا ہے۔ مزید برآں، چنئی سپر کنگز، لکھنؤ سپر جائنٹس  اور ممکنہ طور پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے بھی کئی کھلاڑیوں کو  ریلیز  کرنے کی امید ہے۔ 
ہایئلواوپن میں ہندوستان کا چیلنج ختم
ہندوستان کی  اننتی ہڈا خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں انڈونیشیا کی ساتویں نمبر کی پوتری کسوما وردانی سے ہار کے ساتھ ہی ہایئلو اوپن ۲۰۲۵ء بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:غزہ میں خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا

سنیچر کے سیمی فائنل میں ۱۸؍ سالہ اننتی ہڈا کو وردانی سے۷۔۲۱، ۱۳۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین کی سنگلز رینکنگ میں۳۴؍ ویں نمبر پر موجود اننتی ہڈا نے  دھیمی شروعات کی  جبکہ وردانی نے ابتدائی طور پر اپنا  فارم  تلاش کیا، جس نے ہندوستانی کھلاڑی کو نیٹ پر بے شمار غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔ وقفے پر ۴۔۱۱؍ سے پیچھے رہنے کے بعد لمبی ریلیوں میں مشغول ہونے کے باوجود، ہڈا ۲۳؍ سالہ وردانی کی رفتار اور درستگی کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں۔  دوسرا  گیم بھی ایسا ہی تھا۔ اگرچہ ا اننتی ہڈا نے مختصر واپسی کرتے ہوئے لگاتار ۶؍ پوائنٹس لے کر فرق کو کم کر کے۱۳۔۱۸؍ کر دیا،  لیکن وردانی نے جلد ہی میچ پر قابو پالیا اور ۳۵؍ منٹ میں جیت لیا۔  ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اب منگل کو گوانگزو میں شروع ہونے والے کوریا ماسٹرس بی ڈبلیو ایف سپر۳۰۰؍ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK