Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج چنئی سپرکنگز کا مقصد اپنی ساکھ بچانا

Updated: May 20, 2025, 11:43 AM IST | Agency | New Delhi

آئی پی ایل میں چنئی سپرکنگز کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔ راجستھان رائلز شاندار بلے بازی سے چنئی پر دباؤ ڈالنا چاہے گا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

کرشماتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۶۲؍ویں میچ میں منگل کو دارالحکومت  کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں  راجستھان رائلز (آرآر) کے خلاف  جیت کے ساتھ کھویا ہوا  اعتماد حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ میدان پر اترے گی۔  
 سنجو سیمسن کی قابل قیادت میں راجستھان رائلز اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ سے حال ہی میں سی ایس کے پر اپنا دبدبہ بنانے میں کامیاب رہی ہے اور اس میچ میں بھی اس کا ارادہ جیت کا مزہ چکھنے کا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک اپنی مہم میں صرف ۳؍ جیت کے ساتھ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔ اس طرح آئی پی ایل۲۰۲۵ء کا یہ میچ اس سیزن کا شاندار اختتام اور اپنے پسندیدہ کپتان کی ساکھ کو برقرار رکھنے  کے تعلق سے  ہوگا۔
 چنئی نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ۲؍ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا لیکن اس کا ٹاپ آرڈر غیر مستحکم رہا۔ پنجاب کنگز سے ۱۰؍ رن سے ہارنے کے باوجود، آرآر نے اپنے آخری دو میچوں میں  ۴۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے ہیں اور واضح طور پر ایک زیادہ متوازن بلے بازی یونٹ کی طرح  نظر آرہی ہے۔ 
 دوسری طرف راجستھان نے چنئی کے خلاف اپنے آخری ۵؍ میچوں میں سے ۴؍ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یشسوی جیسوال، ویبھو سوریہ ونشی اور دھرو جوریل جیسے اہم کھلاڑی اچھے فارم میں ہیں۔ ان کی بولنگ  تشویش کا باعث  ہے  جس میں تشار دیشپانڈے اور فضل حق فاروقی  پر کامیابی دلانے کی ذمہ داری ہے۔
 سی ایس کے کیلئے نوجوان اوپنرس آیوش مہاترے اور شیخ رشید سے مضبوط آغاز کی امید کی جائے گی، جب کہ تجربہ کار رویندر جڈیجا، ڈیولڈ بریوس اور دھونی خود مڈل اور لوئر آرڈر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ٹیم میں بولنگ  اٹیک خلیل احمد اور انشول کمبوج پر انحصار کرے گا، جبکہ اسپنرس روی چندرن اشون اور جڈیجا سے کسی بھی طرح  کا  فائدہ اٹھانے کی امید ہے۔دہلی کے موسم کی پیشین گوئی کے مطابق  ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور سپاٹ  پچ روایتی طور پر بلے بازوں کیلئے  موافق ہے۔ پہلے بلے بازی  کرنے والی ٹیم ۲۰۰؍ کے آس پاس اسکور کرنے کی کوشش کرے گی کیونکہ اس گراؤنڈ پر دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہو جاتا ہے تاہم اتوار کے میچ میں گجرات ٹائٹنس نے دہلی کیپٹل کا۲۰۰؍ رن کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے آسانی سے حاصل کر لیا تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK