Inquilab Logo

بنگلور بمقابلہ حیدرآباد میچ میں ایک نہیں کئی ریکارڈس بنے

Updated: April 17, 2024, 12:31 PM IST | Agency | Bengaluru

آئی پی ایل ۲۰۲۴ء کے ۳۰؍ویں میچ میں حیدرآباد نے بنگلور کو۲۵؍ رن سے شکست دی۔ اس میچ میں رن کی بارش ہوئی اور کئی ریکارڈس بھی بنائے گئے، آپ کو بتاتے چلیں کہ حیدرآباد نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ اوورس میں ۲۸۷؍ رن بنائے، اس کے بعد آر سی بی نے۲۶۲؍ رن بنائے۔ آر سی بی شکست کے فرق کو کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

Sunrisers Hyderabad. Photo: INN
سن رائزرز حیدرآباد۔ تصویر : آئی این این

آئی پی ایل ۲۰۲۴ء کے ۳۰؍ویں میچ میں حیدرآباد نے بنگلور کو۲۵؍ رن سے شکست دی۔ اس میچ میں رن کی بارش ہوئی اور کئی ریکارڈس بھی بنائے گئے، آپ کو بتاتے چلیں کہ حیدرآباد نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۲۰؍ اوورس میں ۲۸۷؍ رن بنائے، اس کے بعد آر سی بی نے۲۶۲؍ رن بنائے۔ آر سی بی شکست کے فرق کو کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس میچ میں ٹریوس ہیڈ نے سنچری اسکور کی، وہیں دوسری طرف دنیش کارتک نے آر سی بی کیلئے طوفانی اننگز کھیلی۔ کارتک نے۳۵؍ گیندوں پر۸۳؍ رن بنائے جبکہ دوسری جانب ٹریوس ہیڈ نے۴۱؍ گیندوں پر۱۰۲؍ رن بنائے۔ دونوں کی بیٹنگ دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔ اس میچ میں کئی ریکارڈس بھی بن چکے ہیں۔ 
آئی پی ایل میں ٹیم کا سب سے بڑا اسکور
سن رائزرس حیدرآباد نے میچ میں ۲۸۷؍ رن بنائے جو کہ آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹیم اسکور ہے۔ 
ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے
سن رائزرس حیدرآباد کی اننگز میں کل۲۲؍ چھکے لگائے گئے جو کہ آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ 
ایک میچ میں سب سے زیادہ رن
 سن رائزرس حیدرآباد نے جہاں ۲۸۷؍ رن بنائے، وہیں دوسری طرف آر سی بی نے میچ میں ۲۶۲؍رن بنائے۔ مجموعی طور پرپورے میچ میں ۵۴۹؍ رن بنے۔ 
ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے
اس میچ میں کل۳۸؍ چھکے لگائے گئے جن میں سے ۲۲؍ حیدرآباد اور۱۶؍ آر سی بی نے لگائے۔ 
تعاقب کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور
 رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے۲۶۲؍ رن بنائے جو کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہے۔ 
آئی پی ایل کی چوتھی تیز ترین سنچری
ٹریوس ہیڈ نے۳۹؍ گیندوں پر سنچری بنائی جو کہ آئی پی ایل کی چوتھی تیز ترین سنچری ہے۔ گیل نے۳۰؍ گیندوں پر سنچری اسکور کی ہے جو کہ آئی پی ایل میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ ہے۔ 
 ایک میچ میں سب سے زیادہ باؤنڈریز
اس میچ میں ۴۳؍ چوکے اور۳۸؍ چھکے لگائے گئے جو کہ آئی پی ایل کے ایک میچ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔ 
دونوں ٹیموں نے ایک میچ میں ۲۵۰؍سے زائد رن بنائے 
ٹی ۲۰؍ کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیموں نے۲۵۰؍ سے زیادہ اسکور کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایسا کارنامہ آر سی بی اور حیدرآباد کے درمیان میچ میں دیکھنے کو ملا۔ حیدرآباد نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے۲۸۷؍ رن بنائے جبکہ آر سی بی نے۲۶۲؍ رن بنائے۔ 
 آر بی سی کا کارنامہ، ایسا کرنے والی واحد ٹیم بن گئی 
 آر سی بی واحد ٹیم ہے جس نے پہلی اننگز کے ساتھ ساتھ دوسری اننگز میں بھی ٹی ۲۰؍ میں ۲۶۰؍سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ کوئی اور ٹیم ایسا کارنامہ انجام نہیں دے سکی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK