Inquilab Logo

آج راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنس میں ٹکر

Updated: April 10, 2024, 1:10 PM IST | Agency | Jaipur

رائلز کے ریان پراگ اور کپتان سنجو سیمسن بیٹنگ میں اور یزویندر چہل بولنگ میں شاندار فارم میں ہیںاور وہ اس میچ میں بھی اچھا کھیلیں گے۔

Gujarat Titans players and coaching staff. Photo: INN
گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف۔ تصویر : آئی این این

راجستھان رائلز بدھ کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۲۴؍ ویں میچ میں اپنی ۵؍ویں جیت درج کرنے کی کوشش کرے گی اور گجرات جائنٹس کی نظریں آخری ۲؍ میچوں میں ملی شکست کا سلسلہ توڑنے پر مرکوز ہوں گی۔ راجستھان رائلز کے ریان پراگ اور کپتان سنجو سیمسن بیٹنگ میں اور یزویندر چہل بولنگ میں شاندار فارم میں ہیں اور ٹیم نے گزشتہ ۴؍ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ راجستھان اس جیت سے پرجوش ہے اور اسے برقرار رکھنا چاہے گا۔ خراب فارم سے دوچار گجرات کی ٹیم اپنے آخری ۲؍ میچوں میں شکست کو بھول کر نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ 
  کارکردگی کے لحاظ سے راجستھان رائلز نے کپتان سنجو سیمسن کے ناٹ آؤٹ۸۲؍ رن اور ریان پراگ کی ۴۳؍ رن کی اننگز کی بنیاد پر لکھنؤ سپر جائنٹس کو ۲۰؍ رن سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد راجستھان نے ریان پراگ کے ناٹ آؤٹ ۸۴؍رن اور چہل اور ناندرے برجر کے۲۔ ۲؍ وکٹوں کی بنیاد پر دہلی کیپٹلس پر۱۲؍ رن سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں ممبئی انڈینس کو ریاگ پراگ کی ۵۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز اور ٹرینٹ بولڈ اور یزویندر چہل کی ۳۔ ۳؍ وکٹوں کی بدولت ۶؍ وکٹوں سے شکست ہوئی۔ چوتھے میچ میں جوس بٹلر کے ناٹ آؤٹ۱۰۰؍ رن اور سنجو سیمسن کی کپتانی میں ۶۹؍ رن کی اننگز کی بنیاد پر ہدف ۵؍ گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا اور رائل چیلنجرز بنگلور کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دی اور گزشتہ میچوں میں فتح سے پرجوش ہیں۔ گزشتہ میچوں کے مطابق راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن اور ریان پراگ شاندار بلے بازی سے شائقین کو لطف اندوز کررہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی یزویندر چہل کا بھی جلوہ برقرار ہے۔ راجستھان کے پاس ۴؍ میچوں میں مسلسل ۴؍ جیت کے ساتھ ۸؍ پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ 
اگر ہم گجرات جائنٹس کی بات کریں تو وہ بیٹنگ اور گیندبازی دونوں سطحوں پر جدوجہد کر رہے ہیں۔ تاہم اپنے پہلے میچ میں اس نے سائی سدرشن کی۴۵؍ رن کی اننگز اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ممبئی انڈینس کو ۶؍ رن سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد ٹیم کوشش کے لحاظ سے پیچھے رہ گئی اور دوسرے میچ میں چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں ۶۳؍ رن سے شکست کھا گئی۔ تیسرے میچ میں گجرات نے موہت شرما کی ۳؍ وکٹوں اور پھر سائی سدرشن کے ۴۵؍رن اور ڈیوڈ ملر کے ۴۴؍ رن کی شاندار بولنگ کی بنیاد پر سن رائزرس حیدرآباد کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں انہیں کپتان شبھمن گل کی ۸۹؍رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کے باوجود ۳؍ وکٹ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پانچویں میچ میں ان کی بلے بازی اور گیندبازی کی دھار کند نظر آئی اور وہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے ہاتھوں   ۳۳؍ رن سے ہار گئے۔ گجرات کو اپنے ۵؍ میچوں میں سے ۳؍ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ۵؍ میچوں میں اس کے ۴؍ پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔ اگر اسے شکست کا سلسلہ توڑنا ہے تو اسے ٹیم کی کوششوں کے ساتھ ساتھ بلے اور گیند دونوں سے اچھی کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ دونو ں کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK