Inquilab Logo

سپر کنگز نے نائٹ رائیڈرس کو۷؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: April 10, 2024, 1:10 PM IST | Agency | Chennai

رویندر جڈیجا اور تشار دیشپانڈے کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان رتوراج گائیکواڑ کی ۶۷؍ رن کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو پیر کو انڈین پریمیر لیگ کے۲۲؍ ویں میچ میں ۱۴؍ گیندوں باقی رہتے ہوئے ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔

Ravindra Jadeja. Photo: INN
رویندر جڈیجہ۔ تصویر : آئی این این

رویندر جڈیجا اور تشار دیشپانڈے کی شاندار گیند بازی کے بعد کپتان رتوراج گائیکواڑ کی ۶۷؍ رن کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو پیر کو انڈین پریمیر لیگ کے۲۲؍ ویں میچ میں ۱۴؍ گیندوں باقی رہتے ہوئے ۷؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ چنئی نے تحمل سے بلے بازی کے ذریعے۱۳۸؍ رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کی، لیکن چوتھے اوور میں ویبھو نے ۱۵؍رن بنا کر راچن رویندر کو چکرورتی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے چنئی کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد کپتان رتوراج گائیکواڑ اور ڈیرل مشیل نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور دوسرے وکٹ کیلئے ۷۰؍ رن جوڑے اور ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ اس دوران ڈیرل مشیل ۱۳؍ ویں اوور میں ۲۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ نارائن کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ گائیکواڑ نے۵۸؍ گیندوں پر۸؍ چوکوں کی مدد سے۶۷؍ رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے آخری اوور میں ۱۸؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگا کر۲۸؍ رن بنائے۔ چنئی نے۱۷ء۴؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۱۴۱؍ رن بناکر۷؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ گائیکواڑ نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ۵؍ میچوں میں چنئی کی یہ تیسری جیت ہے۔ ویبھو اروڑہ نے ۲؍ اور سنیل نارائن نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کولکاتا نے کپتان شریاس ایّر کی ۳۴؍ رن، سنیل نارائن کی ۲۷؍ رن اور انگکرش رگھونشی کی ۲۴؍ رن کی اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز کو جیت کیلئے ۱۳۸؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ چنئی کے گیندبازوں نے قابل تعریف گیندبازی کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ بنایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK