Inquilab Logo Happiest Places to Work

پلے آف میں پہنچنے کیلئے دو ٹیموں کو ایک فتح درکار

Updated: May 16, 2025, 2:15 PM IST | Agency | New Delhi

آئی پی ایل میں گجرات اور بنگلور اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، صرف ایک میچ میں کامیابی پلے آف میں جگہ محفوظ کر دےگی۔

Royal Challengers Bangalore have performed brilliantly so far in the current IPL. Photo: PTI
رائل چیلنجرز بنگلور نے موجودہ آئی پی ایل میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستان اور پاکستان کے اتفاق رائے سے جنگ بندی پر رضامندی کے بعد آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکے بقیہ مقابلوں کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور اس کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کو درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا۔ اب آئی پی ایل ۱۷؍ مئی سے دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ ۳؍ ٹیمیں چنئی سپر کنگز، سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ جبکہ۲؍ ٹیمیں ایسی ہیں جنہیں پلے آف میں پہنچنے کے لئے صرف ایک جیت درکار ہے۔
گجرات ٹائٹنز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
 شبھمن گل کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے رواں سیزن میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم نے اب تک ۱۱؍میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے ۸؍جیتے ہیں اور صرف ۳؍ میں اسے شکست ہوئی ہے اور ۱۶؍ پوائنٹس  کے ساتھ ہیں وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔گجرات ٹائٹنز کے ابھی بھی موجودہ سیزن میں کل ۳؍ میچ باقی ہیں، جو اسے دہلی کیپٹلز، لکھنؤ سپر جائنٹس اور چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلنے ہیں۔ اگر گجرات کی ٹیم ان تینوں میں سے ایک میچ بھی جیت لیتی ہے تو وہ آسانی سے پلے آف میں پہنچ جائے گی۔ لیکن اگر وہ اپنے باقی تینوں میچ ہار جاتی ہے تو  ان کے لئے مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ ۴؍ ٹیمیں اب بھی ۱۷؍یا اس سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ لیگ مرحلے کو ختم کر سکتی ہیں۔
رائل چیلنجرز بنگلور دوسرے نمبر پر قابض
 دوسری طرف رجت پاٹیدار کی کپتانی میں آر سی بی ٹیم نے اب تک ۱۱؍میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے ۸؍میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور صرف ۳؍ میں اسے شکست ہوئی ہے۔ ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آر سی بی کے بھی موجودہ سیزن میں کل ۳؍ میچ باقی ہیں، جو اسے کے کے آر، سن رائزرس حیدرآباد اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلنا ہے۔ اگر بنگلور  ان تینوں میں سے ایک میچ بھی جیت لیتی ہے تو پلے آف میں اس کا داخلہ یقینی ہو جائے گا۔
 مینڈس گجرات ٹائٹنز  میں شامل
 سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس گجرات ٹائٹنز  ٹیم میں جوس بٹلر کی جگہ لیں گے۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس نے ٹیم کیلئے اپنا آخری میچ ۷؍مئی کو کھیلا تھا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اب وہ سیکوریٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK