ودربھ نے ایرانی کپ کے پہلے دن اسٹمپ تک۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۰؍ رن بنائے۔ بدھ کو ناگپور اسٹیڈیم میں ودربھ نے ریسٹ آف انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
EPAPER
Updated: October 02, 2025, 12:56 PM IST | Agency | Nagpur
ودربھ نے ایرانی کپ کے پہلے دن اسٹمپ تک۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۰؍ رن بنائے۔ بدھ کو ناگپور اسٹیڈیم میں ودربھ نے ریسٹ آف انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
ودربھ نے ایرانی کپ کے پہلے دن اسٹمپ تک۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۰؍ رن بنائے۔ بدھ کو ناگپور اسٹیڈیم میں ودربھ نے ریسٹ آف انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے اتھروا ٹائیڈے نے ناقابل تسخیر سنچری اسکور کی جب کہ یش راٹھور نے ۹۱؍ رن بنائے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر مانو سوتھر نے ریسٹ آف انڈیا کیلئے سب سے زیادہ ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔
تائیڈے کی سنچری مگریش راٹھوڑ محروم رہ گئے
پہلے بلے بازی کرنے والی ودربھ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کا پہلا وکٹ ۴۰؍ رن پر گرا۔ اوپنر امان موکھڑے۱۹؍ رنز بنا کر آکاش دیپ کی گیند پر وکٹ کیپر ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے دھرو شورے بھی زیادہ دیر تک میدان پر نہیں ٹھہر سکے۔ وہ ۱۸؍رن بنا کر مانو ستھار کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ دوسرے سرے پر وکٹوں کے مسلسل گرنے کے باوجود اتھروا نے ثابت قدمی سے بلے بازی کی۔ انہوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے۲۴۰؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۱۸؍ رن بنائے۔ اتھروا نے اننگز میں۱۲؍ چوکے اور ایک سکسر بھی لگایا۔ ان کے ساتھ یش ٹھاکر۴؍ رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
دوسری وکٹ گرنے کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے ان فارم بلے باز دانش ملیوار صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اتھروا اور یش راٹھور نے ۱۸۴؍رن کی شراکت داری کی۔ یش نے شروع میں جارحانہ بلے بازی کی لیکن اسپنروں کے آنے کے بعد اسے سنبھلنا پڑا۔ انہوں نے ۱۵۳؍گیندوں پر۹۱؍رن بنائے جو سنچری سے ۹؍ رن کم تھے۔ انہوں نے اننگز میں ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
مانو ستھار نے تین، آکاش دیپ نے دو وکٹیں حاصل کیں
ریسٹ آف انڈیا کے لیے مانو ستھار سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے ۲۳؍ اوورز میں ۶۴؍ رن دے کر تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ستھار نے دھرو شوری، دانش ملیوار اور یش راٹھوڑ کو آؤٹ کیا۔ تیز گیند باز آکاش دیپ نے بھی کپتان اکشے واڈکر اور امان موکھڈے کو آؤٹ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔
کچھ ایرانی کپ کے بارے میں
ایرانی کپ ہندوستان میں ایک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو ہر سال رنجی ٹرافی کی فاتح ٹیم اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کرتا ہے۔ یہ رنجی ٹرافی کی پیروی کرتا ہے اور گھریلو کرکٹ میں بہترین کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ایرانی کپ ۶۰-۱۹۵۹ء کے سیزن میں رنجی ٹرافی کی ۲۵؍ویں سالگرہ منانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس کا نام جال آر ایرانی کے اعزاز میں رکھا گیا تھاجو طویل عرصے تک بی سی سی آئی کے خزانچی اور صدر رہ چکے ہیں۔