ہمیشہ وقت کی قدر کریں۔ دوسروں کو ہرگز انتظار نہ کروائیں۔ یہ عادت آپ کو سب کا پسندیدہ بنا دے گا۔
EPAPER
Updated: October 02, 2025, 2:08 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
ہمیشہ وقت کی قدر کریں۔ دوسروں کو ہرگز انتظار نہ کروائیں۔ یہ عادت آپ کو سب کا پسندیدہ بنا دے گا۔
ہمیشہ وقت کی قدر کریں۔ دوسروں کو ہرگز انتظار نہ کروائیں۔ یہ عادت آپ کو سب کا پسندیدہ بنا دے گا۔
اگر آپ ریستوران میں ہیں تو اس موقع پر یہ غور بھی کیا جاسکتا ہے کہ آپ ریستوران کے عملے اور ویٹرز سے کیسے بات کررہے ہیں۔ اکثر بڑے کہتے ہیں کہ اپنے سے کمتر انسان سے بات کرنے کا لہجہ آپ کی شخصیت کا پتہ دیتا ہے۔
ناخن ہرگز نہ چبائیں، اسے بری عادت سمجھا جاتا ہے۔
پہلی ملاقات میں فون کے استعمال کی بھی بے حد اہمیت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ کتنی بار فون استعمال کرتے ہیں، آپ کے بارے میں کوئی منفی رائے یا مثبت رائے کو قائم کرنے میں کردار کرسکتا ہے۔ اگر آپ بار بار فیس بک یا ای میل کو ریفریش کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو سامنے والی کی بات میں دلچسپی نہیں ہے۔ جس سے آپ کی شخصیت کا منفی پہلو سامنے آتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ سامنے والی کی بات غور سے سنیں اور مناسب جواب بھی دیں۔
ملاقات میں آنکھیں ملانے یا نہ ملانے کی بھی خوب اہمیت ہوتی ہے۔ اگر آپ دوسروں پر مثبت، بااعتماد اور ایک سچے انسان کا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں تو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کریں۔ تاہم، مسلسل دیکھنے کے بجائے اطراف میں بھی دیکھتی رہیں۔
مصافحہ پر خاص توجہ دیں۔ گرمجوشی سے ہاتھ ملانے سے مثبت، بااعتماد اور مضبوط شخصیت کی عکاسی ہوتی ہے جبکہ بے جان، بے دلی اور کاموں کو آسانی سے کرنے کیلئے شارٹ کٹ ڈھونڈنے والوں کی نشانی ہوتی ہے۔
گفتگو کے دوران کسی بھی بات پر جلد کوئی رائے قائم نہ کریں۔ اس سے سامنے والا آپ کو جلدباز اور نادان سمجھے گا۔ بہتر ہے کہ پوری بات سننے کے بعد ہی کوئی ٹھوس رائے قائم کریں۔