ایران کو تباہ و برباد کردینے کی ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف ایران کے مشہور موسیقار علی قمصری نے منگل کو انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے جرأت رندانہ کا مظاہرہ کیا اور دماوند پاور پلانٹ کے باہر اپنا ’شش تار‘ لے کر بیٹھ گئے۔
EPAPER
Updated: April 09, 2026, 11:52 AM IST | Agency | New Delhi
ایران کو تباہ و برباد کردینے کی ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف ایران کے مشہور موسیقار علی قمصری نے منگل کو انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے جرأت رندانہ کا مظاہرہ کیا اور دماوند پاور پلانٹ کے باہر اپنا ’شش تار‘ لے کر بیٹھ گئے۔
ایران کو تباہ و برباد کردینے کی ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف ایران کے مشہور موسیقار علی قمصری نے منگل کو انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے جرأت رندانہ کا مظاہرہ کیا اور دماوند پاور پلانٹ کے باہر اپنا ’شش تار‘ لے کر بیٹھ گئے۔
روایتی فارسی ساز کے تاروں پرعلی قمصری نے کئی گھنٹوں تک بلاتکان محبت و امن کی دھنیں چھیڑیں ۔ ایک وائرل ویڈیو میں علی قمصری نے کہا’’میں اس وقت دماوند پاور پلانٹ پر موجود ہوں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کاش آپ بھی میرے ساتھ یہاں ہوتے، کیونکہ یہ وہ مقام ہے جسے حملے کی دھمکی دی گئی ہے، اور مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ میرے تار کی آواز امن پر اثر ڈال سکتی ہے اور گھروں کی روشنیاں بجھنے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:’’دُھرندھر ۲‘‘ میں ’’اوئے اوئے‘‘ کے استعمال پر آدتیہ دھر کے خلاف معاملہ درج
قمصری کا مقصد ایران میں اہم عوامی خدمات کی تباہی کے خلاف آواز اٹھانا تھا جو کامیاب رہا۔ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے چھاگیا اور ہر کسی نے ان کی بہادری اور باضمیری کی پزیرائی کی۔ہندوستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی قمصری کی عمل کی ستائش کی ۔ سنیل یادو نامی نے اس پر تبصرہ کیا کہ’’علی قمصری دماوند پاور پلانٹ کے سامنے تار بجارہے ہیں، بموں کی دھمکی کے جواب میں انہوں نے فن اور دھن کو اپنا ہتھیار بنایا ہے۔ایک طاقتور اور شاعرانہ موقف: ہتھیاروں کا جواب موسیقی سے دینا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:عراق میں بھی جشن،ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر اُترے
شردھا نامی صارف نے لکھا کہ ’’علی قمصری نے باورکرادیا کہ فنکار کی روح تنی بہادر ہونی چاہیے کہ بم کی دھمکی کا جواب اپنے وطن کی دھن سے دے۔‘‘چرن شریواستو نے لکھا کہ ’’ملک کیلئے مرمٹنے کا جذبہ کیا ہوتا ہے یہ ایران کے لوگوں نے ثابت کیا ہے۔‘‘این این اوجھا نے لکھا کہ ’’ایران کے انفراسٹرکچر کو حملے سے بچانے کیلئے وہاں موسیقی تخلیق کرنا ایک علامتی کوشش ہے۔ایرانی فنکارعلی قمصری، اس پاور پلانٹ کے مقام پر جہاںٹرمپ کی جانب سے بمباری کی دھمکی دی گئی۔کیا بہادر ایرانیوں کا یہ جذبہ ٹرمپ کے آباؤ اجداد بھی توڑ سکتے ہیں؟‘‘