ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کی قومی ٹیم اپنے پہلے ورلڈ کپ گروپ میچ سے ایک روز قبل میکسیکو سے لاس اینجلس پہنچے گی۔
EPAPER
Updated: June 10, 2026, 9:00 PM IST | New York
ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کی قومی ٹیم اپنے پہلے ورلڈ کپ گروپ میچ سے ایک روز قبل میکسیکو سے لاس اینجلس پہنچے گی۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کی قومی ٹیم اپنے پہلے ورلڈ کپ گروپ میچ سے ایک روز قبل میکسیکو سے لاس اینجلس پہنچے گی، جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ایرانی ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران میکسیکو کے شہر تیخوانا میں قیام کرے گی جبکہ وہ اپنے گروپ اسٹیج کے تینوں میچز امریکہ میں کھیلے گی، جہاں اس کا سامنا ۱۵؍ جون کو نیوزی لینڈ، ۲۱؍ جون کو بلجیم اور ۲۶؍ جون کو سیئٹل میں مصر سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:عالمی کشیدگی اور مہنگائی کا چیلنج: فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا کل سے آغاز
امریکہ، میکسیکو اور کنیڈا کی مشترکہ میزبانی میں جمعرات سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءسے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث انتظامیہ اور مینجمنٹ کے ۱۵؍ اراکین کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے یہ تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر کھیل احمد دنیامالی نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسٹیڈیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ کوئی اور جھنڈا یا علامت دکھائی گئی، یا قانون شکن نعرے بازی ہوئی، تو ٹیم آفیشل میچ رکوا دیں گے کیونکہ فیفا قوانین کے تحت میچز میں سیاسی علامتوں کی سخت ممانعت ہے اور اس مسئلے کا حل نکالنا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:ملی بوبی براؤن اور ہنری کیول کی ’’ اینولا ہومز۳‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز
واضح رہے کہ فیفا کے قوانین کے تحت ورلڈ کپ مقابلوں میں سیاسی نعروں اور سیاسی علامات کی نمائش ممنوع ہے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان امیر مہدی علوی نے کہا کہ ٹیم فیفا کے شیڈول کے مطابق چارٹرڈ پرواز کے ذریعے امریکہ جائے گی اور پہلے میچ سے 1 روز قبل میزبان شہر پہنچے گی، جبکہ اگلے ۲؍ میچوں کے لیے ٹیم ۲؍ روز پہلے متعلقہ شہروں میں موجود ہوگی۔