Inquilab Logo Happiest Places to Work

پلے آف کے لیے عراق کی ٹیم پرائیویٹ طیارے سے میکسیکو جائے گی

Updated: March 15, 2026, 9:39 PM IST | Baghdad

عراق فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ عدنان دیرجال نے اتوار کو کہا کہ ٹیم ۳۱؍مارچ کو میکسیکو کے مونٹری میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے انٹرکانٹینینٹل پلے آف میں حصہ لے گی۔

Iraq Football Team.Photo:X
عراق فٹبال ٹیم۔ تصویر:ایکس

عراق فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ عدنان دیرجال نے اتوار کو کہا کہ ٹیم ۳۱؍مارچ کو میکسیکو کے مونٹری میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے انٹرکانٹینینٹل پلے آف میں حصہ لے گی۔ امریکہ-اسرائیلی حملوں کے آغاز اور ایران کے قریبی دیگر ممالک پر میزائل اور ڈرون داغ کر جوابی حملہ کرنے کے بعد ۲۸؍ فروری سے مشرق وسطیٰ کا فضائی حدود بند ہے۔
سفر میں مشکلات کے باوجود عراق کی فٹبال ٹیم پرائیویٹ طیارے سے میکسیکو جائے گی، جس نے پہلے ہی تمام کھلاڑیوں کو ضروری پلے آف کے لیے ویزا دے دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دیرجال نے کہاکہ ’’جیانی انفینٹینو (فیفا کے صدر) نے میتیاس گرافسٹرم (فیفا کے جنرل سیکریٹری) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہماری قومی ٹیم کی میکسیکو روانگی میں مدد کریں اور تمام مشکلات دور کریں۔ عراقی  ٹیم اس ہفتے کے آخر میں پرائیویٹ طیارے سے میکسیکو کے لیے روانہ ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:النصر کی بڑی فتح، الہلال کی مشکل جیت

دیرجال نے کہا کہ ’’ٹیم کا مقصد ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے، اور کھلاڑیوں کو صرف اسی پر توجہ دینی چاہیے۔ میرا سب کے لیے پیغام ہے کہ صرف ۱۷؍ دن باقی ہیں   اور ہمیں میچ کی تیاری پر فوکس کرنا چاہیے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’عراقی فٹبال ایسوسی ایشن اور کوچنگ اسٹاف کا مقصد کھلاڑیوں کو اس میچ پر توجہ دینے کے قابل حالات فراہم کرنا اور عراقی فینز کا خواب پورا کرنا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ذاکر خان کا اسپتال سے ویڈیو وائرل، اسپتال گاؤن میں نظر آئے کامیڈین

اس دوران، عراق کا پلے آف میں سامنا بولیویا یا سورینام سے ہوگا، جس کا فاتح ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرے گا۔ عراق نے آخری بار۱۹۸۶ء میں ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا اور وہ ماہ کے آخر میں کھیلنے والے پلے آف میں ۳۹؍ سال کا وقفہ ختم کرنا چاہے گا۔ عراق نے کوالیفائر میں اچھا کھیل پیش کیا۔ ٹیم نے پانچویں راؤنڈ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ۲۔۳؍گول سے فتح حاصل کر کے انٹرکانٹینینٹل پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK