آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ مسلسل بارش کے باعث بغیر ایک بھی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔ بریڈی کرکٹ کلب میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔
EPAPER
Updated: August 05, 2026, 9:03 PM IST | New Delhi
آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ مسلسل بارش کے باعث بغیر ایک بھی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔ بریڈی کرکٹ کلب میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔
آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ مسلسل بارش کے باعث بغیر ایک بھی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔ بدھ کو بریڈی کرکٹ کلب میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق شام تقریباً ساڑھے۴؍ بجے بارش کچھ دیر کے لیے رکی، جس کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کورز ہٹانے کا کام شروع کیا، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ بارش شروع ہو گئی۔ طویل انتظار کے باوجود موسم بہتر نہ ہونے پر امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
We`ll have a ground inspection at 12pm.#BackingGreen #FailteSolar pic.twitter.com/6F2LiqbqoY
— Cricket Ireland (@cricketireland) August 5, 2026
یہ بھی پڑھئے:تیسرا دن گیند بازوں کے نام رہا، پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط
سیریز کا دوسرا ون ڈے ۷؍ اگست کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا، چوتھا اور پانچواں میچ بیلفاسٹ کے سول سروس کرکٹ کلب میں منعقد ہوگا۔ شائقین کو امید ہے کہ آئندہ میچوں میں موسم سازگار رہے گا اور مکمل مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ۲۰۱۰ء سے اب تک ۳۳؍ میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں افغانستان نے ۱۸؍ جبکہ آئرلینڈ نے ۱۳؍ میچ جیتے ہیں، جبکہ ۲؍ مقابلے بے نتیجہ رہے۔مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ ۲۰۲۱ء کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تمام ۵؍ون ڈے میچ افغانستان نے جیتے ہیں۔ افغانستان نے جنوری ۲۰۲۱ء میں سیریز۰۔۳؍ سے اپنے نام کی تھی جبکہ مارچ ۲۰۲۴ء میں بھی ۰۔۲؍سے کلین سویپ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو ۱۱۷؍ رنز سے شکست دی تھی۔
آئرلینڈ اسکواڈ: پال اسٹرلنگ (کپتان)، اینڈریو بالبرنی، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکر، بینجمن کیلیٹز، کرٹس کیمفر، جارج ڈاکرل، اینڈی میک برائن، مارک اڈیئر، جے مونڈرا، گیون ہوئے، کیڈ کارمائیکل، لیام میک کارتھی اور بائرن میک ڈونو۔ افغانستان اسکواڈ: رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اٹل، ابراہیم زدران، رحمت شاہ (کپتان)، حشمت اللہ شاہدی، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، اے ایم غضنفر، یامین احمدزئی، فضل حق فاروقی، ضیا الرحمان شریفی، محمد سلیم صافی، ننگیالیا خروتی اور اکرام علی خلیل۔