عمرکھوتے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ بہترین بلے باز اور بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 11:56 AM IST | Saadat Khan | Mumbai
عمرکھوتے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ بہترین بلے باز اور بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
انجمن اسلام الاناانگلش ہائی اسکول کرکٹ ٹیم نے ۱۳۰؍واں ہیر س شیلڈ کافائنل مقابلہ جیت کرتاریخ رقم کردی۔ اس کے ساتھ ہی انجمن اسلام نے ہیرس شیلڈ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اس ٹورنامنٹ کا خطاب حاصل کیاہے۔ ۴؍سے ۶؍ نومبر باندرہ کرلا کمپلیکس میں واقع شرد پوار انڈور اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں انجمن اسلام کا مقابلہ چمبور کی جنرل ایجوکیشن اکیڈمی سے ہوا ۔ انجمن اسلام نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنرل ایجوکیشن اکیڈمی کی پہلی اننگز ۱۵۴؍ رنوں پر سمٹ گئی۔ جواب میں انجمن اسلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۸۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر ۳۷۴؍رن بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔ اس طرح انجمن اسلام کو پہلی اننگز میں ۲۲۰؍ رنوں کی بھاری برتری حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے: کرلا تا مانخورد ریلوے لائن کےقریب جھوپڑوں کا ۱۷؍ نومبر کو انہدام ملتوی
انجمن اسلام کی جانب سے عمر کھوتے نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ۱۹؍ چوکے اور ۶؍چھکوں کے ساتھ ۱۹۰؍ گیندوں پر ۱۵۶؍ رن بنائے جبکہ آرو یادیو نے ۹۴؍ گیندوں پر ۶۷؍ رن، دیوشیش گھوڑکے نے ۴۰؍ گیندوں پر ۳۹؍ رن اسکور کئے۔ دوسری اننگز میں جنرل ایجوکیشن اکیڈمی کی ٹیم نے ۷؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۳۳؍ رن بنائے اور میچ ختم ہونے تک اس کی اننگز آگے نہ بڑھ سکی۔ اس طرح انجمن اسلام نے فائنل میچ ۹۱؍رنوں سےجیت لیا۔ انجمن اسلام کی جانب سے بولنگ میں انوج سنگھ نے۸ء۳؍ اوورس میں ۳۱؍رن دے کر ۴ ، راج ویر سنگھ سروے نے ۹؍اوورس میں ۲۴؍رن دے کر ۳؍اور آرویادیو نے ۱۴؍ اوورس میں صرف ۳۲؍ رن دے کر ۲؍کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین بلے باز کا اعزاز د یوشیش گھوڑکےاور بہترین گیندباز کا انعام راج ویر سنگھ سمیر سروے کو دیا گیا۔ اس طرح انجمن اسلام الانا انگلش ہائی اسکول نے ۲۰۲۴ء، ۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ء میں متواتر ۳؍ مرتبہ ہیرس شیلڈ جیت کرشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔