برازیلی لیڈر بولسونارو کا حوالہ دے کرکہا کہ جس دن حکومت تبدیل ہوئی، گیانیش کمار جیل جائیں گے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi
برازیلی لیڈر بولسونارو کا حوالہ دے کرکہا کہ جس دن حکومت تبدیل ہوئی، گیانیش کمار جیل جائیں گے۔
ایس آئی آر معاملہ پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو مستقل تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن کی سبھی پارٹیاں ان کیخلاف لگاتار آواز اٹھا رہی ہیں ۔ اس معاملے میں ممتا بنرجی کی قریبی اور ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی پرواز پکڑ لینی چاہئے۔ مہوا موئترا نے برازیل کے اپوزیشن لیڈر بولسونارو کی مثال بھی دی اور کہا کہ سی ای سی گیانیش کمار اگر امریکہ فرار ہو جاتے ہیں تو ٹرمپ انہیں ضرور پناہ دیں گے۔ مہوا موئترا نے کہا کہ جس طرح ٹرمپ نے بولسونارو کو محفوظ پناہ دی ہے، اسی طرح وہ گیانیش کمار کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔ گیانیش وہاں ووٹ چوری کر کے ٹرمپ کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ابھیشیک بنرجی: ہم بی جے پی سے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کی وجہ سے بنگال الیکشن ہارے ہیں
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سےگفتگو کرتے ہوئے مہوا موئترا نے دعویٰ کیا کہ آنے والے وقت میں مرکزی حکومت بدل جائے گی اورپھر گیانیش کمار کو جیل جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے وہ پہلی پرواز سے امریکہ نکل جائیں۔ مہوا نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ ’’ایک بات یاد رکھیے، گیانیش کمار بچنے والے نہیں ہیں۔ ۲۰۲۹ء میں یا اس سے پہلے ہی یہ حکومت چلی جائے گی اور جس دن انڈیا بلاک اقتدار میں آئے گا، اسی دن گیانیش کمار کو گرفتار کرلیا جائے گا۔